Skip to content
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات
Menu
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات

حاضر جوابیاں

شذرہ

25 فروری 2017ء

ایک شخص نے مشہور عرب شاعر متنبی سے کہا:

"میں نے دور سے آپ کو دیکھ کر عورت سمجھا۔”

متنبی نے کہا:

"میں نے جب دور سے دیکھا تو آپ کو مرد سمجھا تھا۔”

—

دلی میں نیا کوتوال وارد ہوا۔ غالبؔ سے ملاقات ہوئی تو اس نے ازراہِ تفنن کہا، "مرزا! دلی میں گدھے بہت ہیں۔”

مرزا صاحب نے فرمایا:

"نہیں، بھائی۔ کبھی کبھی باہر سے آ جاتے ہیں۔”

—

کوئی صاحب داغؔ دہلوی سے ملنے آئے اور ملے بغیر لوٹ گئے۔ داغؔ نے شاگرد کو دوڑایا۔ دوبارہ آئے تو جانے کی وجہ پوچھی۔

انھوں نے کہا، "آپ نماز پڑھ رہے تھے۔”

داغؔ نے کہا:

"حضرت، نماز پڑھ رہا تھا۔ لاحول تو نہیں پڑھ رہا تھا جو آپ نکل بھاگے۔”

—

مشہور امریکی لغت نگار نوح ویبسٹر اپنی ملازمہ کے ساتھ خوش وقتی میں محو تھے کہ ان کی بیگم اندر داخل ہو کر چلائیں، "حیران ہوں میں!”

لغت نگار نے تصحیح کی:

"نہیں، میری جان۔ حیران تو میں ہوں۔ تم پریشان ہو!”

—

عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی سے پی ٹی وی کے کسی پروگرام میں خاتون میزبان نے پوچھا، "سنا ہے آپ بڑے عاشق مزاج واقع ہوئے ہیں۔ کتنے عشق کیے زندگی میں؟”

عطاءاللہ نے کہا:

"باقیوں کو گولی ماریں۔ فی الحال تو مجھے آپ اچھی لگ رہی ہیں!”

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشتلاشِ مسرت
اگلی نگارشمشاعرے اور تحسینِ فنNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

نہ جنوں رہا نہ پری رہی

4 مئی 2021ء

معاشرہ، فلسفہ اور مذہب

27 جون 2019ء

مجھے ایک سائنس چاہیے

12 مئی 2017ء

گالی

3 دسمبر 2022ء

کچھ تو گڑبڑ ہے!

12 جنوری 2020ء

تازہ ترین

علم اور انصاف کا تعلق

14 جنوری 2023ء

گالی

3 دسمبر 2022ء

مطالعے کا ایک اہم اصول

26 نومبر 2022ء

آزادئ نسواں

21 نومبر 2022ء

سلام استاد!

5 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔