زار
تعارف
راحیلؔ فاروق

زار
کتاب
صنف: شاعری
زبان: اردو
مصنف: راحیلؔ فاروق
مطبع: دستک پبلی کیشنز، ملتان
سنِ اشاعت: ۱۰ جولائی ۲۰۱۰ء
اردو شاعری کی ایک کتاب جس پر شاعر کو نہ فخر ہے نہ شرمندگی۔ شرمندگی اس لیے نہیں کہ مصنف نے اس کتاب میں شاید ایک بھی جھوٹ نہیں بولا اور فخر یوں نہیں کہ یہ سچائیاں کسی کے کام کی ثابت نہ ہو سکیں۔
زار کی تقریباً تمام غزلیات شاعر کے اس دورِ حیات سے یادگار ہیں جس پر قنوطیت، کلبیت اور لامذہبیت کے گھٹاٹوپ اندھیرے چھائے ہوئے تھے۔ اب تو صبحِ کاذب کے آثار ہویدا ہوئے بھی دیر ہو چکی۔
راحیلؔ فاروق کا یہ پہلا اور (تاحال) آخری مجموعۂِ کلام ۲۰۱۰ء میں طبع ہوا۔ اس میں ایک فارسی غزل بیادِ خالد فاروق (قبلہ گاہِ مصنف) اور ساٹھ اردو غزلیں شامل ہیں۔
راحیلؔ فاروق
پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔
زار
اردو کتاب۔ راحیلؔ فاروق کا پہلا مجموعۂ کلام۔ ایک فارسی اور ساٹھ اردو غزلیات پر مشتمل مختصر دیوان۔ مطبوعہ ۲۰۱۰ء۔
آپ کے لیے
10 جولائی 2010ء
10 جولائی 2010ء
10 جولائی 2010ء
10 جولائی 2010ء
10 جولائی 2010ء