رابطہ
حضور کی بندہ پروری ہے جو یاد کرنے کا قصد فرمایا۔ ہم شکر گزار ہیں۔
رابطے کی صورتیں دو ہیں۔ اول تو یہ ہے کہ سماجی واسطوں از قسم فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ پر دید وادید کی راہ نکالی جا سکتی ہے۔ دوم یہ کہ آپ اسی صفحے پر موجود رابطہ خانے کے ذریعے سے اپنا پیغام ارسال فرما سکتے ہیں۔ سرِ تسلیم خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے!
ہم جواب دینے میں حتی المقدور تاخیر نہیں کرتے۔ تاہم آپ کی سہولت کے پیشِ نظر یہ عرض کرنا بھی ضروری ہے کہ عموماٰ سماجی واسطوں پر ردِ عمل ای میل کی نسبت جلد موصول ہو جاتا ہے۔
ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ!
راحیلؔ
سماجی واسطے
ڈاک برقی
اردو گاہ
اردو زبان و ادب کی منفرد ترین ویب گاہ۔ انٹرنیٹ کا سب سے بڑا ذاتی اردو بلاگ جو مختلف جامعات کے طلبہ کے لیے مجوزہ مطالعوں میں شامل ہے۔
آپ کے لیے
فریاد دلا کہ غمگساراں رفتند
سیمیں بدناں و گل عذاراں رفتند
چوں بوئے گل آمدند بر باد سوار
در خاک چو قطرہ ہائے باراں رفتند(میر ضاحکؔ)
اے دل، دہائی ہے کہ غم بانٹنے والے چلے گئے۔ چاندی کے سے بدن والے اور پھول جیسے گالوں والے چلے گئے۔ پھول کی خوشبو کی طرح ہوا پر سوار ہو کر آئے اور بارش کے قطروں کی طرح مٹی کے اندر چلے گئے۔
- کیفیت نامہ
- 20 جون 2024ء
- ربط
مذمت کا لفظ ذم سے نکلا ہے۔ اس کے معانی ہیں برائی، عیب، توہین۔ مذمت کرنے کا مطلب ہے کسی کو برا بھلا کہنا، عیب نکالنا، ملامت کرنا۔
ہمارے ہاں ایک عجیب محاورہ رائج ہو گیا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ میں فلاں کام یا شخص کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ میں فلاں کو گالی دیتا ہوں۔ اے اللہ کے ولی، گالی دینی ہے تو منہ کھول کے دو۔ یہ کیا بات ہوئی کہ میں گالی دیتا ہوں؟ یا یوں سمجھیے کہ سپاہی چور کو پکڑنے کی بجائے یہ کہتا ہوا تھانے چلا جائے کہ میں چور کو پکڑتا ہوں۔ لاحول ولا قوۃ۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر مذمت کرنے کو بہت دل چاہ رہا ہو تو کر لینی چاہیے۔ یہ کہہ کر عقل کو جوتا نہیں مارنا چاہیے کہ میں مذمت کرتا ہوں۔
- کیفیت نامہ
- 14 مارچ 2022ء
- ربط
مولویوں نے اس قوم میں جتنا ایمان پیدا کیا ہے وہ سارا تھانہ کچہری اور سرکاری دفاتر میں اٹھ جاتا ہے۔
- کیفیت نامہ
- 3 ستمبر 2022ء
- ربط