آپ کا پیغام...
اردو دنیا کے نام!
اشتہار دیجیے
اردو گاہ کیوں؟
خصوصیات اور امتیازات کا ایک مختصر خاکہ
سب سے بڑا اردو بلاگ
اردو گاہ ذاتی بلاگ کی حیثیت سے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی اردو ویب گاہ ہے۔ اس کے اولین مراسلے ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ پہلے شائع ہونا شروع ہوئے تھے مگر اب تقریباً چھ برس سے یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔ اس عرصے میں نہ صرف اس کے مواد میں معتد بہ اضافہ ہوا ہے بلکہ ناظرین و قارئین کی تعداد بھی مسلسل بڑھتی چلی گئی ہے۔ لہٰذا یہ دعویٰ بلاخوفِ تردید کیا جا سکتا ہے کہ اس وقت انٹرنیٹ پر اردو گاہ سے بڑا کوئی نجی بلاگ موجود نہیں۔
دلکش ترین ویب گاہ
اردو گاہ اردو کی دلکش ترین ویب گاہوں میں سرِ فہرست شمار ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر اردو کی متعدد ویب گاہیں اپنے مواد کے اعتبار سے وقیع سمجھی جاتی ہیں مگر ان میں سے کوئی ایسی نہیں جو حسن و جمال اور جاذبیت میں اردو گاہ کے مقابل ہو۔ ہمیں ناز ہے کہ اردو سے محبت کرنے والے ہماری اس کاوش کو جمالیاتی لحاظ سے بےنظیر خیال کرتے ہیں۔ رنگ، خطاطی، نقوش، تزئین اور ترتیب سمیت دلکشی کے اکثر معیارات پر اردو گاہ ایک سادہ پرکار شاہکار کے طور پر پوری اترتی ہے۔
سند، وقار اور اعتبار
اردو گاہ کا مواد دنیا بھر میں تعلیم و تدریسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جامعہ سرگودھا نے اپنے آن لائن طلبہ کے لیے اسے باقاعدہ مجوزہ مطالعے کی ذیل میں شامل کیا ہے۔ گوگل ایپ سٹور پر اس کا اطلاقیہ صارفین کی جانب سے امتیازی درجہ بندی کا حامل ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے محبانِ اردو میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کی نظر سے یہ ویب گاہ کبھی نہ گزری ہو۔ عام قارئین کے علاوہ زبان و ادب کے طلبہ اور محققین کے نزدیک بھی اردو گاہ کی وقعت مسلم ہے۔
ہزار ہا مستقل قارئین
ہر ماہ دنیا کے طول و عرض سے ہزاروں لوگ اپنے ادبی و لسانی ذوق کی تسکین کے لیے اردو گاہ کا رخ کرتے ہیں۔ ہمارے تحلیلات (Analytics) کے اعداد و شمار کے مطابق اردو گاہ کے ناظرین سو سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ اردو سے عشق کرنے والی یہ برادری نہ صرف بلاگ کی باقاعدہ قاری ہے بلکہ ہمارے سماجی واسطوں (social media) کی بھی پیرو ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام، یوٹیوب اور پنٹرسٹ وغیرہ پر ان مہربانوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔
متنوع موضوعات
ایک ذاتی بیاض کی حیثیت سے شروع ہونے والا یہ بلاگ جسے دنیا اردو گاہ کے نام سے جانتی ہے، اب تقریباً ایک درجن شعبہ جات تک پھیل چکا ہے۔ کلاسیکی ادب، صوتی ادب، ّعروض، شاعری، نثر، امثال اور اقوال وغیرہ پر محیط موضوعات، ہیئتوں اور اسالیب کا یہ تنوع کہیں اور تلاش کرنا محال ہے۔ شعر و ادب، تہذیب و ثقافت، فکر و فلسفہ اور دین و مذہب سمیت ّمختلف مباحث پر رنگا رنگ پیرایوں میں پیش کیے گئے یہ افکار ہمارا منفرد اثاثہ ہیں۔
جدت اور بو قلمونی
ہمیں اکیسویں صدی کے قدم بقدم چلنے اور ٹیکنالوجی کے نو بہ نو تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کی ضرورت کا بخوبی ادراک ہے۔ اردو گاہ نے ابلاغ کے جدید ترین وسائل سے کماحقہٗ استفادہ کیا ہے اور اس لحاظ سے اردو دنیا میں جدت کی نقیب ثابت ہوئی ہے۔ اپنے پتے (URL)، تصاویر و نقوش، آڈیو اور وڈیو مواد، عالمی سائبر قوانین کی پاسداری اور قارئین سے شفاف تعامل سمیت کئی حوالوں سے اردو گاہ کو اردو بلاگنگ کے میدان میں پیش رو کا درجہ حاصل ہے۔
مواقع
آپ کے ادارے، مصنوعات یا خدمات کی تشہیر کے چار طریقے
اشتہارات
[Display Ads]
ہماری ویب گاہ اور اطلاقیے (app) کے دو حصے تصویری اشتہارات کے لیے وقف کیے گئے ہیں۔ اول لائحہ (menu) اور دوم زیرینہ (footer)۔ یہ دونوں حصے اردو گاہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمہ وقت ناظرین و قارئین کی سرگرمیوں کا مرکز ہوتے ہیں۔ یہاں دیے گئے اشتہارات آپ کے کاروباری عزائم کے لیے وسیع امکانات کے حامل ہو سکتے ہیں۔
مراسلاتی تشہیر
[Sponsored Posts]
آپ اردو گاہ پر اپنے ادارے، مصنوعات یا خدمات کے حوالے سے باقاعدہ مراسلے بھی شائع کر سکتے ہیں۔ ہزاروں قارئین کی توجہ کا محور بننے والے یہ صفحات مستقل طور پر آپ کے کاروبار کے ممکنہ گاہکوں کی نظر سے گزرتے رہیں گے۔ ہمارا ہر تازہ مراسلہ سماجی واسطوں کے طفیل فوری طور پر سیکڑوں لوگوں تک پہنچ جاتا ہے۔ مزید برآں، تمام پرانی اشاعتیں بھی گاہے گاہے ناظرین کے لیے خودکار طور پر تجویز ہوتی رہتی ہیں۔
سماجی تشہیر
[Social Promotion]
اردو گاہ تقریباً تمام اہم اور معروف سماجی واسطوں (social media platforms) پر مختلف بنیادی اور ذیلی کھاتوں (accounts) کے ساتھ موجود ہے اور اپنے ایک لاکھ سے زیادہ پیروؤں (followers) پر فخر کرتی ہے۔ زیادہ تر کرم فرما فیس بک، یوٹیوب، پنٹرسٹ اور ٹوئٹر پر متحرک ہیں۔ سماجی تشہیر کے ذریعے ہم آپ کا پیغام ان تک پہنچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
تشہیری تعاون
[Sponsored Videos/Podcasts]
لہجہ اردو گاہ کا ایک ذیلی شعبہ ہے جو یوٹیوب چینل اور پوڈکاسٹ کی صورت میں کلاسیکی ادب کی ترویج میں سرگرمِ عمل ہے۔ ہماری وڈیوز ہر ماہ سوا سے ڈیڑھ لاکھ بار دیکھی جاتی ہیں اور پوڈکاسٹ دس سے پندرہ ہزار مرتبہ سنی جاتی ہے۔ آپ ہماری آئندہ پیشکش کے لیے اپنی کاروباری یا پیشہ ورانہ حیثیت میں تعاون کر سکتے ہیں۔ اس کی تشہیر کے لیے آڈیو، وڈیو اور متن (جو متعلقہ ویب گاہوں کے علاوہ اردو گاہ پر بھی شائع ہوتا ہے) کے مواقع دستیاب ہیں۔