قلندر ہر چہ گوید دیدہ گوید
ترجمہ
قلندر جو بھی کہتا ہے دیکھ کر کہتا ہے۔
مطلب
صاحبِ علم آدمی کوئی بات محض اٹکل یا اپنی خواہش سے نہیں کہتا بلکہ بصیرت، تجربے اور مشاہدے کی روشنی میں رائے دیتا ہے۔
استعمال
وہاں کہتے ہیں جہاں کسی رائے کی درستی اور زمینی حقائق سے مطابقت ذہن نشین کروانی مقصود ہو۔ اگر کوئی نادان غلطی کر بیٹھے اور اسے پہلے مطلع کیا گیا ہو تو بھی کہا جاتا ہے کہ دی گئی رائے محض ترنگ نہ تھی بلکہ آنکھوں دیکھی حقیقت تھی۔