مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

نصر من اللہ

مضمون

19 جولائی 2013ء

نبیِ کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم پر غارِ حرا میں جب پہلی وحی نازل ہوئی تو بشری حدود آپ کے راہ کی رکاوٹ بن گئیں اور آپ صلعم کی حالت غیر ہو گئی۔ آپ صلعم کو اپنی زندگی میں پہلی دفعہ خداوندِ جل جلالہ کے ایک فرستادے سے براہِ راست مکالمہ و مخاطبہ کا اتفاق ہوا تھا اور اس تجربے کی شدت اور جبروت نے آپ کے اعصاب کو گویا شل کر دیا تھا۔ آپ کانپتے دل کے ساتھ اپنے گھر داخل ہوئے اور بی بی خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا سے فرمایا کہ مجھے کمبل اڑھا دو۔ اس واقعے کی ہیبت و جلال اس قدر تھی کہ کمبل میں دبک جانے کے کچھ دیر بعد جب آپ کا فوری خوف کسی حد تک رفع ہو گیا تب آپ نے بی بی طاہرہ رضی اللہ تعالی عنہا کو تمام تر روئداد سنائی اور فرمایا کہ اب تو مجھے اپنی جان کا خوف ہے۔

بی بی خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کا مقام اہلِ نظر سے پوشیدہ نہیں۔ وہ ایک نہایت پاکباز، جہاں دیدہ، دانائے راز اور عالی فطرت خاتون تھیں۔ آپ کی بابت نبی اکرم صلعم کا فرمان ہےکہ جیسے مریم بنت عمران اپنے زمانے میں سب عورتوں سے افضل تھیں، ویسے خدیجہ اِس زمانے کی سب عورتوں سے افضل ہیں۔ اللہ رب العزت نے انھیں ظاہری محاسن از قسم دولت، حسن اور نجابت وغیرہ میں جہاں ممتاز کیا تھا، وہیں حکمتِ اولیٰ اور عرفانِ حق جیسے باطنی انعامات سے بھی سرفراز فرمایا تھا۔

آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے جب حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا تو ان کی دل جوئی فرمائی اور ایسے ارفع و جلیل الفاظ میں انھیں تسلی دی جو کلام الملوک ملک الکلام کے مصداق تاقیامت علم و حکمت کے ماتھے کا جھومر بن کر دمکتے رہیں گے۔ آپ نے نبیِ کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس خوف کی کیفیت کو دیکھ کر فرمایا:

خدا کی قسم، ہر گز نہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی رسوا نہیں کرے گا کیونکہ آپ صلہ رحمی کرتے، کمزوروں کا بوجھ اٹھاتے، محتاجوں کے لیے کماتے، مہمان کی ضیافت کرتے اور راہِ حق میں مصائب برداشت کرتے ہیں۔

صاحبو، بی یی طاہرہ رضی اللہ تعالی کے ان الفاظ میں راست بازوں کے لیے مژدے ہی مژدے ہیں۔ نویدیں ہی نویدیں ہیں۔ بشارتوں کی بھرمار ہے۔ خوشخبریاں ہیں۔ تسلیاں ہیں۔ مصائب کے تپتے صحراؤں میں جھلستے خدا کے بندوں کے لیے یہ الفاظ وہ گھنگھورگھٹائیں ہیں جو کچھ ہی دیر میں ان کے چہرے کی دھول بہا لے جانے والی ہیں۔ ان کی تڑپتی روحوں کو نہال کر دینے والی ہیں۔ ان کی ترستی آنکھوں کو ٹھنڈا کر دینے والی ہیں۔ ان کے چور چور وجود کو پھر سے زندہ کر دینے والی ہیں۔ ان کے جلتے ہوئے ہونٹوں پر لازوال شیریں بوسے ثبت کرنے والی ہیں۔ اور ان کی آبلہ پائیوں کے لیے ایک سرمدی اکسیر بننے والی ہیں۔

حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کا یہ کلام ہمیں اللہ پاک کی ایک نہایت منزہ صفت کی جانب متوجہ کرتا ہے۔ اور وہ یہ دوستو، کہ ہمارا آپ کا خالق و مالک، ہمارا رب، ہمارا پالنہار بڑا ہی غیور ہے۔ غیرت مندی کے سبھی شرار اسی چراغ سے پھوٹتے اور اسی کے نور کو ہویدا کرتے ہیں۔ ام المومنین رضی اللہ تعالی عنہا کہنا چاہتی ہیں کہ اللہ پاک کی غیرت یہ ہرگز گوارا نہیں کرتی کہ کوئی شخص اس کی راہ میں مصائب برداشت کرے، اس کی رضا کی سچی جستجو کرے، اس کی مخلوق سے پیار کرے، اس کے بندوں کی غمگساری اور دلنوازی کرے اور وہ اس شخص کی نصرت و حمایت اس کی توقع سے بڑھ کر نہ کرے!

یہ ایک اصول ہے صاحبو۔ ایک قانون ہے۔ کہ اگر آپ خود کو اچھائی کے لیے وقف کر دیں، اور آپ پر کوئی کڑا وقت آ جائے تو فتح آخر آپ کی ہے۔ لیکن انسان بڑا بے صبر ہے۔ جلدی تھک جاتا ہے۔ کمزور پڑ جاتا ہے۔ شکوک اور وساوس کا شکار ہونے لگتا ہے۔ یہ کیا ہو گیا؟ میں تو سب اچھا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ رنگ میں یہ بھنگ کیسے پڑ گئی؟ کیا مجھے دھوکا لگا؟ کیا میں اپنی کسی غلطی کے سبب مارا گیا؟ یہ ابتلا کیوں میرے گلے پڑا؟ کیا میں اسی کا حقدار تھا؟ نہیں، نہیں۔ نہیں، میاں۔ یہ تو صرف قانونی کارروائی ہے۔ جس مالک نے اس عالم کو نپے تلے اصولوں پر رواں کیا ہے، اسے اپنے اصول بڑے پیارے ہیں۔ اصول پورے ہو رہے ہیں۔ تم پہ مشکلات پڑ رہی ہیں۔ تا تم پہ اور دیکھنے والوں پہ حجت قائم ہو جائے کہ تم درست تھے اور بدترین حالات میں بھی تم نے حق کا دامن نہیں چھوڑا۔ چلتے رہو۔ قائم رہو۔ تسلی رکھو۔ جیت تمھاری ہی ہے!

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشاردو ادب اور نقد و نظر
اگلی نگارشبابرؔ بہ عیش کوشNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

2 خیالات ”نصر من اللہ“ پر

  1. Amir Sajjad
    2 دسمبر 2013ء بوقت 08:12

    بہت خوب، آپ نے کمال لکھا ہے یہ تحریر پڑھنے کے بعد یقین مانئےبہت خوشی ہوئی۔ ایک گزارش ہے کہ نبیئ پاک صل اللہ علیہ وسلم کا نام لکھ کر"صلعم" مت لکھیں بلکہ پورا صل اللہ علیہ وسلم لکھیں۔ شکریہ
    عامر سجاد ہارونی

    جواب دیں
    1. راحیلؔ فاروق
      6 مارچ 2017ء بوقت 18:34

      آپ کی آمد اور رائے کا شکریہ، عامر صاحب۔ میں ممنون ہوں!

      جواب دیں

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

ایہام کی روایت اور شعرائے اردو کا دماغ

1 دسمبر 2020ء

آزادئ نسواں

21 نومبر 2022ء

انسانی اختیار کی بحث میں

17 مئی 2021ء

داستانِ آدمیت

22 اکتوبر 2023ء

نظریہ

8 مارچ 2022ء

تازہ ترین

انفرادیت کی تلاش

30 جنوری 2026ء

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔