Skip to content
  • قرارداد
  • تشہیر
  • راحیلؔ
  • ضوابط
  • رابطہ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • راحیلؔ
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
لغت
ادب
لہجہ
عروض
نثر
شاعری
اقوال
امثال
محاورات
املا
معاصرین
لغت

فرہنگِ آصفیہ

اردو لغت

اردو زبان کی پہلی مکمل اور جامع لغت۔ تلاش کی سہولت کے ساتھ!

  • لغت
  • تعارف
  • معروضات
  • لغت
  • تعارف
  • معروضات

افترا پردازی

سٹاؤ

قابیل

کچھ کا کچھ سمجھنا

صدر نشین

ادبداگر

ادب

ادبِ عالیہ

کلاسیکی ادب

اردو زبان کی شاہکار کتب۔ ٹائپ شدہ۔ مکمل یونیکوڈ (Unicode) متن کے ساتھ۔

  • تعارف
  • کتب
  • موضوعات
  • مصنفین
  • شمولیت
  • تعارف
  • کتب
  • موضوعات
  • مصنفین
  • شمولیت
دلی غدر سے پہلے - لالہ سری رام دہلوی

دلی غدر سے پہلے

دربارِ مغلیہ کا لباس - سید بشیر احمد سرور

دربارِ مغلیہ کا لباس

محاکمۂ مرکزِ اردو

محاکمۂ مرکزِ اردو

لہجہ

لہجہ

صوتی ادب

اردو شعر و ادب کے منتخب شہ پارے۔ راحیلؔ فاروق کی آواز میں!

  • تعارف
  • فہرست
  • ادبا
  • اصناف
  • تعارف
  • فہرست
  • ادبا
  • اصناف
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا

عروض

اردو عروض

راحیلؔ فاروق

اردو شاعری کے اوزان و بحور کا فن۔ تقطیع، زحافات، قوافی اور بلاغت کے مفید مباحث کے ساتھ!

  • تعارف
  • فہرست
  • ابواب
  • مصطلحات
  • تعارف
  • فہرست
  • ابواب
  • مصطلحات

مصطلحات

اردو زبان میں علمِ عروض اور متعلقہ مباحث کی پہلی آن لائن لغت۔ عروضی اصطلاحات کے معانی، تلفظ اور مثالیں۔

الفاظ کے حرفِ اول اور حرفِ آخر کی کیفیت

نکاتِ عروضی و لسانی و ادبی

اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

رباعی کے چوبیس اوزان اور انھیں یاد رکھنے کے لیے ایک رباعی

مصطلحاتِ عروض
نثر

اردو نثر

راحیلؔ فاروق

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ ادبی، معاشرتی، فکری اور مذہبی موضوعات پر اظہارِ خیال۔

  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
  • زمرے
  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
  • زمرے

کیفیات

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ سماجی واسطوں پر دیے جانے والے سٹیٹس (status) کی طرح!

شعر اور معنیٰ

انسان کا تناسبِ اعضا

تعلیم، تادیب اور تشدد

گھمنڈی ماں

کیفیات
شاعری

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق

راحیلؔ فاروق کی اردو شاعری۔

  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
  • زمرے
  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
  • زمرے

خاموش ہے دنیا دل والو کوئی شعر کہو کوئی بات کرو

کون سمجھے گا عاشقی کیا ہے

زار

راحیلؔ فاروق

راحیلؔ فاروق کا پہلا اور تاحال آخری مجموعۂ کلام۔

  • تعارف
  • فہرست
  • پیش لفظ
  • پی ڈی ایف
  • تعارف
  • فہرست
  • پیش لفظ
  • پی ڈی ایف

مہربانوں کی تمنا کیوں ہو؟

جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا

اقوال

اردو اقوالِ زریں

سنہری باتیں

حکمت و دانائی کے بیش قیمت موتی جنھیں دنیا بھر کی زبانوں سے منتخب کر کے ہم نے اردو میں پیش کیا ہے۔ عظیم اور مشہور شخصیات کی سنہری باتیں!

  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان

جس نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی اس نے کسی نئی چیز کی کوشش ہی نہیں کی۔

البرٹ آئن سٹائن
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

ان سے بڑا غلام کوئی نہیں جنھیں یہ دھوکا لگ گیا ہو کہ وہ آزاد ہیں۔

گوئٹے
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ
امثال

ضرب الامثال

راحیلؔ فاروق

لوک دانش کے شاہکار جملے، مصرعے اور اشعار۔ اردو میں رائج مشہور کہاوتیں!

  • تعارف
  • فہرست
  • زبان
  • زمرہ
  • تعارف
  • فہرست
  • زبان
  • زمرہ

شامتِ اعمالِ ما صورتِ نادر گرفت

قدرِ جوہر شاہ داند یا بداند جوہری

سانچ کو آنچ نہیں

قلندر ہر چہ گوید دیدہ گوید

محاورات

اردو محاورات

عشرت جہاں ہاشمی

اردو محاوروں کا دلکش گلدستہ۔ زبان، ادب اور تہذیب کے طلبہ کے لیے ایک مفید دستاویز!

اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ۔ محترمہ عشرت جہاں ہاشمی کی وقیع کتاب کے مندرجات جو اردو گاہ پر مراسلہ وار پیش کیے گئے ہیں۔

  • تعارف
  • فہرست
  • مقدمہ
  • اہمیت
  • ادب
  • مراجع
  • تعارف
  • فہرست
  • مقدمہ
  • اہمیت
  • ادب
  • مراجع
املا

اردو املا

اردو کے رسمِ خط کے مطابق، لفظ میں حرفوں کی ترتیب کا تعین، ترتیب کے لحاظ سے اس لفظ میں شامل حرفوں کی صورت اور حرفوں کے جوڑ کا متعارف طریقہ؛ ان سب کے مجموعے کا نام اِملا ہے۔

– رشید حسن خان

املا نامہ

گوپی چند نارنگ

اردو لکھنے کا منشور۔ املا کے قواعد اور اصولوں کی مستند ترین دستاویز!

  • املا
  • املا نامہ
  • مقدمہ
  • ابواب
  • املا
  • املا نامہ
  • مقدمہ
  • ابواب
معاصرین

معاصرین

اردو گاہ

عصرِ حاضر کے ادیبوں کی منتخب نگارشات۔

  • معاصرین
  • فہرست
  • مصنفین
  • اصناف
  • موضوعات
  • لکھیے
  • برأت
  • معاصرین
  • فہرست
  • مصنفین
  • اصناف
  • موضوعات
  • لکھیے
  • برأت

جسم فرصت کے لمحوں کی تخلیق تھا، روح چالاک ڈالی گئی ہو تو ہو

معاصر ادب
  • حسنین شہزادؔ
  • غزل
  • عروض
  • فہرست
  • ابواب
    • مبادیات
    • اصول
    • بحور
    • تقطیع
    • زحافات
    • قوافی
    • بلاغت
    • متفرقات
  • مصطلحات
Menu
  • عروض
  • فہرست
  • ابواب
    • مبادیات
    • اصول
    • بحور
    • تقطیع
    • زحافات
    • قوافی
    • بلاغت
    • متفرقات
  • مصطلحات

حروفِ ملفوظی و مکتوبی

اصول

11 جنوری 2019ء

ہم نے اپنے ابتدائی مراسلوں میں ذکر کیا تھا کہ زبان کی اصل کلام ہے۔ تحریر بعد میں ایجاد ہوتی ہے اور کبھی اصلیت اور فطرتیت کے اس درجے کو نہیں پہنچ پاتی جو کلام یعنی بول چال کا ہے۔ یہ معاملہ صرف پرانی زبانوں کا بھی نہیں۔ آئندہ بھی فطری زبانوں کے سلسلے میں ہم یہی توقع رکھتے ہیں کہ ایک نئی زبان اول اول نمودار ہونا شروع ہو گی تو اس کی عبارات و کلمات کو محفوظ کرنے کی غرض سے کوئی نہ کوئی رسم الخظ کام میں لایا جائے گا اورتحریر کی شکل وجود میں آئے گی۔

کلام چونکہ اصل ہے اور تحریر محض اس کی ایک نقل اس لیے تحریر کبھی بھی کلام کے درجے کو نہیں پہنچ سکتی۔ زبان کے طلبہ کو یہ نکتہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ کسی بھی کشمکش اور گومگو کی کیفیت میں فیصلے کے لیے تحریر سے اوپر اٹھ کر اہلِ زبان کے کلام پر نظر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اصول چونکہ فطری ہے اس لیے اردو ہی سے مخصوص نہیں۔ آپ کو دنیا کی تمام زبانوں میں اس کا اطلاق کسی نہ کسی صورت میں ضرور ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

اردو جب ہندوستان کے کثیرثقافتی ماحول میں پروان چڑھ رہی تھی تو بولنے والوں نے لکھنے کی ضرورت پڑنے پر مسلمانوں کے سیاسی اور ثقافتی غلبے کے سبب عربی رسم الخظ سے کام لیا۔ حالانکہ دیوناگری رسم الخظ پہلے سے مقامی زبانوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور وہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایک زبان کے لیے حد درجہ موزوں بھی تھا۔ چنانچہ اردو کی جڑواں بہن ہندی اسی میں لکھی جاتی ہے۔ اب ہمارا رسم الخظ چونکہ عربی الاصل ہے اس لیے ہمارے لکھنے پڑھنے کے مسائل بھی ہندی والوں سے قدرے مختلف ہیں۔ وہ لفظ کو تحریر کرتے ہوئے بالکل ویسے لکھتے ہیں جیسے وہ بولا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں یہ حالت نہیں۔ کسی لفظ کے حروف پورے بھی ہوں تو زیر زبر پیش کی عدم موجودگی میں لفظ کو ٹھیک ویسے ہی پڑھنا جیسے وہ اصل میں بولا جاتا ہے، کافی مشکل ہوتا ہے۔ایسی زبانیں دنیا میں کثرت سے پائی جاتی ہیں جن میں بول چال اور طرح کی ہے اور لکھنے کا ڈھنگ کم یا زیادہ مختلف ہے۔مثلاًعربی، فارسی، انگریزی، فرانسیسی وغیرہ۔

اب حروف کی دو قسمیں ہو گئیں۔ ایک تو وہ جو اصل میں بولنے والے بولتے ہیں۔ انھیں حروفِ ملفوظی کہتے ہیں۔ ملفوظی یعنی جو لفظ میں دراصل پائے جائیں۔ دوسرے وہ جو لکھتے ہوئے استعمال کیے جائیں۔ انھیں حروفِ مکتوبی کہا جاتا ہے۔ مکتوبی کا لفظ کتب سے نکلا ہے جس کے معنی لکھنے کے ہیں۔

اردو میں زیادہ تر حروف تو جیسے بولے جاتے ہیں ویسے ہیں لکھے بھی جاتے ہیں۔ یعنی حروفِ ملفوظی اور مکتوبی ایک جیسے ہوتے ہیں۔ مثلاً

دل، پاکستان، سلیم، تماشا، پری، سلامت وغیرہ۔

مگر بعض لفظوں میں اردو اس اصول سے ذرا ہٹ جاتی ہے۔ مثلاً ذیل کے الفاظ دو طرح سے لکھے گئے ہیں۔ اول اس طرح جس طرح ہم انھیں لکھتے ہیں اور دوم اس طرح جیسے بولتے ہیں۔

شدت = شد + دت

آمادہ = اا + ما + دہ

بالکل = بل + کل

خواہش = خا + ہش

عبداللہ = عب + دل + لاہ

حتیٰ کہ = حت + تا + کہ

دیکھا آپ نے؟

شدت میں ہم نے ایک د لکھی مگر بولتے ہوئے دو بولتے ہیں۔ بالکل میں ہم الف نہیں بولتے مگر لکھتے ہیں۔ اسی طرح باقی الفاظ اور دوسرے بہت سے لفظوں کا معاملہ ہے۔

وہ حروف جو بولے جائیں مگر لکھے نہ جائیں حروفِ ملفوظی غیرمکتوبی کہلاتے ہیں۔ ملفوظی اس لیے کہ اصل لفظ میں بولے جا رہے ہیں۔ غیرمکتوبی اس لیے کہ لکھے نہیں جا رہے۔ جیسے شدت کی دال اور لیلیٰ کا الف۔

ان کے برعکس وہ حروف جو بولے تو نہ جائیں مگر لکھے جاتے ہوں حروفِ مکتوبی غیرملفوظی کہلاتے ہیں۔ مکتوبی اس لیے کہ لکھے جا رہے ہیں اور غیرملفوظی اس لیے کہ اصل میں بولے نہیں جاتے۔ مثلاً بالکل کا الف اور خواہش کا واؤ۔

اس قسم کی زیادہ تر بےقاعدگیاں اردو میں عربی اور فارسی سے آئی ہیں۔ عربی میں جہاں الف لام ہو اور درمیان آئے وہاں الف نہیں بولا جاتا۔ جیسے انالحق کو ہم انل حق بولتے ہیں۔ اسی طرح فارسی الفاظ کی واؤ جب خے کے بعد آتی ہے تو اکثر نہیں بولی جاتی۔ جیسے خواب، خواہش، خود وغیرہ کو ہم خاب، خاہش اور خد بولتے ہیں۔

تشدید کا معاملہ البتہ ہندی الفاظ کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ چکر، رتی، سچا وغیرہ الفاظ عربی یا فارسی نہیں بلکہ مقامی ہیں۔ مگر عربی رسم الخط ہونے کی وجہ سے جب ہم انھیں لکھتے ہیں تو چکر، رتی اور سچا کی بالترتیب دو دو کاف، تے اور چے میں سے ایک ایک اڑا دیتے ہیں اور صرف ایک ایک لکھتے ہیں۔ حالانکہ بولتے دو ہی ہیں۔ چک کر، رت تی، سچ چا!

عروض کے طلبہ کے لیے اس حوالے سے سبق یہ ہے کہ کسی لفظ کا وزن ہمیشہ اس طرح ماپا جائے گا جیسے وہ بولا جاتا ہے اور کبھی اس شکل کا اعتبار نہ کیا جائے گا جس میں وہ لکھا جاتا ہے۔ یعنی خود کا وزن بظاہر تین حرفی ہونے کے باوجود ہم اسے خد سمجھ کر دو حرفی لفظ کے طور پر کریں گے۔ اسی طرح لٹو کا وزن بظاہر تین حرفی ہونے کے باوجود لٹ ٹو کے برابر لے کر چہار حرفی لفظ کے طور پر کیا جائے گا۔ کیونکہ یہ الفاظ اپنے درست تلفظ میں اسی طرح بولے جاتے ہیں اور یہی بولا جانا اصل ہے نہ کہ لکھا جانا۔

درست تلفظ کے لیے آپ کو پھر یاد دلانا ضروری سمجھتا ہوں کہ اہلِ زبان، اہلِ علم اور لغتوں سے مدد لینی چاہیے۔ عوام کی بول چال لاکھ رائج ہو کبھی معیار نہیں بن سکتی۔ بالکل اسی طرح جیسے عام لوگ جتنے بھی زیادہ ہو جائیں بادشاہ نہیں کہلا سکتے۔ بادشاہ بادشاہ ہی ہے اور اہلِ علم اہلِ علم ہی ہیں۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے عروض فہم۔

Prevپچھلی نگارشپنج حرفی الفاظ
اگلی نگارشبحر کیا ہے؟Next

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو عروض

علمِ عروض کے اسباق و دروس۔ اردو شعری روایت کے تناظر میں بحور، زحافات، تقطیع، قافیہ اور بلاغت کے مباحث!

آپ کے لیے

تنافر کی تعریف، اقسام اور جواز

اردو عروض
  • بلاغت
  • 18 ستمبر 2019ء

عروض کا روایتی اور ہجائی نظام

اردو عروض
  • تقطیع
  • 1 جنوری 2020ء

عروض کیا ہے؟

اردو عروض
  • مبادیات
  • 14 دسمبر 2018ء

دو حرفی الفاظ

اردو عروض
  • مبادیات
  • 16 دسمبر 2018ء

اردو بول چال کے پیمانے اور عروض سے ان کا تعلق

اردو عروض
  • تقطیع
  • 11 فروری 2019ء

اصطلاحات

اصطلاح

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مؤنث

اصطلاحات

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مؤنث

اسباب

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مذکر

رکن

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مذکر
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔