مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

حرکات و سکنات

اصول

15 دسمبر 2018ء

حرکات اردو میں سادہ طور پر تین ہیں۔ زبر، زیر اور پیش۔ انھیں بالترتیب فتحہ، کسرہ اور ضمہ بھی کہتے ہیں۔

ہر اردو خوان ان کی نوعیت اور فعل سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے اس لیے ان پر بحث کی ضرورت نہیں۔ سکنات البتہ عام طور پر لوگوں کے ذہن نشین نہیں ہوتیں۔ لہٰذا ان پر ہم کسی قدر تفصیل سے بات کریں گے۔

پہلے تو یہ دیکھیے کہ ساکن وہ حرف ہے جس پر حرکت نہ ہو۔ یعنی جس حرف پر زیر، زبر یا پیش نہ ہو وہ لازماً ساکن ہو گا۔ جیسے دل میں ل، شوق میں و اور ق۔ دشت میں ش اور ت۔ ساکن کی جمع کو سکنات کہتے ہیں جیسے حرکت کی جمع کو حرکات کہا جاتا ہے۔

سکنات کی دو قسمیں ہیں۔ جزم اور وقف۔

جزم وہ ساکن ہے جو کسی حرکت کے فوراً بعد آئے۔ جیسے شب میں ب۔ رقص میں ق۔ نعت میں ع۔

وقف وہ ساکن ہے جس سے پہلے کم از کم ایک ساکن ضرور موجود ہو۔ زیادہ سے زیادہ تین بھی ہو سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ ہماری زبانوں میں نہیں پائے جاتے۔ مثالیں دیکھیے۔

رقص میں ص۔ اس سے پہلے ق بھی ساکن ہے۔ لہٰذا اس پر جزم ہے اور ص پر وقف۔

دشت میں ت۔ پر وقف ہے کیونکہ ش پہلا ساکن ہے تو وہ جزم والا ہے۔

دوست میں و پر جزم ہے اور س اور ت دونوں وقف والے ہیں۔

جس حرف پر زبر ہو اسے مفتوح کہتے ہیں۔ جس پر زیر ہو اسے مکسور کہتے ہیں۔ جس پر پیش ہو اسے مضموم کہتے ہیں۔ جس پر جزم ہو اسے مجزوم کہتے ہیں۔ اور جس پر وقف ہو اسے موقوف کہا جاتا ہے۔

مختصراً ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ پہلا ساکن مجزوم کہلاتا ہے۔ بعض اوقات اسے صرف ساکن بھی کہہ لیتے ہیں۔ لیکن دوسرے اور تیسرے ساکن کو ہمیشہ موقوف کہیں گے۔

آپ آگے چل کر دیکھیں گے کہ اگرچہ دونوں ساکن ہی کی قسمیں ہیں لیکن شعر کا وزن طے کرنے میں مجزوم اور موقوف حروف مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے عروض فہم۔

Prevپچھلی نگارشعروض کیا ہے؟
اگلی نگارشتشدید، غنہ اور مخلوط حروفNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو عروض

علمِ عروض کے اسباق و دروس۔ اردو شعری روایت کے تناظر میں بحور، زحافات، تقطیع، قافیہ اور بلاغت کے مباحث!

آپ کے لیے

الفاظ کے حرفِ اول اور حرفِ آخر کی کیفیت

اردو عروض
  • اصول
  • 17 دسمبر 2018ء

‎وزن کیا ہے؟

اردو عروض
  • مبادیات
  • 14 دسمبر 2018ء

رباعی کے چوبیس اوزان اور انھیں یاد رکھنے کے لیے ایک رباعی

اردو عروض
  • بحور
  • 26 مارچ 2019ء

تنافر کی تعریف، اقسام اور جواز

اردو عروض
  • بلاغت
  • 18 ستمبر 2019ء

دو حرفی الفاظ

اردو عروض
  • مبادیات
  • 16 دسمبر 2018ء

اصطلاحات

حرکات

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مؤنث

اوزان

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مذکر

اصطلاحات

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مؤنث

وزن

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مذکر
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔