حرکات و سکنات کی وہ ترتیب جو کسی نظم میں بتکرار وارد ہو۔
بسا اوقات یہ ترتیب مختلف جوں کی توں نہیں رہتی بلکہ بعض متبادلات اس کے کچھ حصوں کی جگہ لے لیتے ہیں۔ جیسے فَعِلُن اور فِعلان وغیرہ کچھ جگہوں پر فِعلُن کے متبادل کے طور پر آ جاتے ہیں۔ اس تغیر کا جواز اہلِ زبان کے کلام، لہجے اور آہنگ سے فراہم ہوتا ہے اور اس کے اظہار کے لیے زحافات کو کام میں لایا جاتا ہے۔