اِسمِ مُذکّر
یہ یکتائے زمانہ حکیم ۔ سُقراط بُقراط اور ارسطا طالیس سے کم مشہور نہیں ہے۔ ایشیاء کے تما فلاسفروں میں فارابی کے سِوا دوسرا اس کے لگے کا حکیم نہیں ہؤا ۔ بنظرِ احترام اہل اسلام اس کو شیخ الرئیس کے خطاب سے مخاطب کرتے ہیں۔، سینا مضافاتِ اصفہان میں صُوبہ بخارا مں واقع ہے ۔ جہاں ایک اِسی نام کا بزرگوار بھی رہتا تھا ۔ اس کا اصل نام حصن بِن عبداللہ تھا اور کُنیّت ابو علی۔ بعض کہتے ہیں کہ سینا ویل کے نام پر اس کا نام منّت کے طور پو سینا رکھا گیا۔ اس حکیم نے حیرت انگیز ترقی کی۔ اِس کے ایام طفلی کے حالات سُن کر ایک جہاں متعجب ہوتا ہے ۔ سولہ برس کی عمر میں صرف فارغ التحصیل ہی نہیں ہؤا بلکہ فنِ طِب و معالجات میں بھی اس کی دھوم مچ گئی۔ شہزادہ نوح بن منصُور کو اس حکیم نے ایک سخت و مہلک مرض سے بچا دیا تھا ۔ جِس کی وجہ سے اس کی ازحد عِزّت و توقیر ہوئی۔ یہاں تک کہ شاہی کُتب خانہ پر بھی اس کو اختیار ہو گیا۔ جِس کی وجہ سے اس کے علم و حکمت مین اور بھی ترقی ہوئی۔۔۔۔
ابو علی سینا
معنیٰ / مطلب / مفہوم
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ
اردو کی پہلی باقاعدہ اور مشہور ترین لغت۔
تبصرہ کیجیے
اظہارِ خیال
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!