اِسمِ مُذکّر
پانی رکھنے والا نوکر ۔ وُہ نوکر جِس کو پانی کی خدمت سپُرد ہو۔۔
صفت
چمکدار ۔ مُجلّا ۔ منّجھا ہؤا ۔ چمکیلا۔ چمکایا ہُوا۔ تابِنّدہ ۔ چکمول۔ صاف ۔ مُصفّا ۔ رُوپ دار۔۔ ( بُہت صاف چاشنی اور مُربہ کے شِیرہ کو بھی آب دار کہتے ہیں ) کیا آب دار موتی ہے ۔ کیا آب دار چاقو ہے۔ اَیسا آب دار پیٹھا بھی نہ دیکھا ہو گا ۔ کیا آب دار سالن پکا ہے۔۔ ۲ ۔ باڑھ دار ہتھیار ۔ خُب کاٹ کرنے والا ہتھیار ۔ تیز دھار کا ہتھیار۔۔ ۳۔ عُمدہ ۔ لطِیف ۔ نفیس ۔ پُر مضمُون۔ لائقِ تعریف ۔ خُوبصورت۔۔:۔