مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نظم و نثر

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

جوتے

ابو الحسینی

افسانہ

نیک محمد گھر لوٹا تو خلافًِ معمول چہرہ اترا ہوا تھا۔ باورچی خانے کی بجاۓ سیدھا کمرے کی طرف چلا گیا۔ چھڑی کی مانوس ٹھک ٹھک سن کر نسرین متوجہ ہوئی۔ یہ ٹھک ٹھک کی آواز قریب آتی محسوس ہو رہی تھی تو نسرین نے سوچا ابھی نیکا پوچھے گا اللہ آلیے روٹی پک گئی ہے یا نئیں؟ لیکن جب باورچی خانے کا دروازہ کھلا، نہ ہی نیکے نے کوئی آواز دی تو نسرین کو تشویش ہوئی۔ آج نیک محمد دس بجے چاۓ پینے بھی تو نہیں آیا تھا۔ اس نے توے سے روٹی اتاری۔ دونوں گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر بڑی مشکل سے اٹھی ایک ہاتھ کمر پر اور ایک ہاتھ گھٹنے پر رکھا اور کمرے کی طرف چل دی۔ ” نیکیا ! اوۓ نیکیا ! ۔۔ او نیک محمدا ”

مگر جواب نہ آیا۔ نسرین کا دل بیٹھنے لگا۔ منہ ہی منہ میں بڑبڑائی۔ ” یا اللًّٰ خیر، اینوں کی ہویا اے ” کمرے میں اندھیرا تھا، بجلی تو کب کی کٹ گئی تھی نسرین منہ ہی منہ بڑبڑاتی ہوئی نیم تاریک برآمدے سے گزر رہی تھی۔ ” نیک محمد ٹھیک ہی تو کہتا ہے کہ ہم دو ہی تو بڈھی بڈھا ہیں ہمیں بتی کی لوڑ ہی کیا ہے۔ بات بھی سچ ہی ہے۔ ٹی وی ہے نہ فریج۔ ایک پنکھا ہی پنکھا ہے اس کا بھی 13 سو روپے بل۔ دفع کرو جی۔ ضرورت ہی کیا ہے۔ نسرین خود سے باتیں کرتی ہوئی کمرے میں داخل ہوئی۔

” اوۓ نیک محمدا ! کیا ہے تجھے؟ لالٹین تو بال لے نا، کتنا ہنیرا کیا ہوا ہے۔ ”

نیک محمد نے اب بھی کوئی جواب نہ دیا تو نسرین کی ہمت جواب دینے لگی۔ دروازے کے ساتھ ہی پڑی ٹپائی کو ٹٹول ٹٹولا اس پر لالٹین ڈھونڈی۔ ماچس بھی ساتھ ہی پڑی تھی سو مل گئی۔ لیکن کانپتے ہاتھوں سے لالٹین کا شیشہ کھل ہی نہیں رہا تھا گھبرا کر آواز دی ” نیک محمدا ” اس کی آواز بھی واضح طور پر کانپ رہی اور یوں لگتا تھا کہ گلے میں پھندا سا لگ گیا۔ بھرائی ہوئی آواز میں دوبارہ آواز دی۔ اس بار نیک محمد نے ہنکارا بھرا ” ہوں ” نسرین کی جان میں جان آ گئی۔ لالٹین کا شیشہ بڑی آسانی سے کُھل گیا۔ دیا سلائی سے لالٹین کو روشن کیا اور اٹھا کر شیلف پر رکھ دیا۔ کمرے میں روشنی پھیل گئی تو اس نے دیکھا کہ نیک محمد دامن سے آنکھیں صاف کر رہا ہے۔ نسرین اس کے پاس ہی چارپائی پر بیٹھ گئی۔ اس کے جھریوں بھرے گال پر ہاتھ رکھ کر پوچھا ” کیا ہے تجھے بولتا کیوں نئیں؟ ” نیک محمد نے مختصراً جواب دیا کچھ نہیں۔ اس نے پھر پوچھا ” دس بجے چاۓ پینے کیوں نئیں آیا؟ ” نیک محمد نے اپنے سینے پر رکھا ہوا چھوٹا سا ننھا سا جوتا اس کی طرف بڑھا دیا۔ نسرین نے حیرانی سے جوتے کی طرف دیکھا اور کچھ نہ سمجھنے کے سے انداز سے اپنے گھر والے کی طرف دیکھا۔

” یہ کس کا ہے؟ ”

نیک محمد نے اس کا سہارا لیا اور بیٹھ گیا۔

” اوۓ اللہ لوکے، پچانیا نئیں؟ یہ اپنے اچُھو کا ہے۔ ”

نسرین کی حیرانی بڑھ گئی اس نے سمجھا کہ بڈھے کا دماغ چل گیا ہے۔

” اچُھو کا؟ اپنے ارشد کا ؟ ارشد کا یا اس کے چھوٹے بچے کا؟ ”

نیک محمد نے بڑے یقین سے کہا۔ ” نئیں نئیں۔۔ اچُھو کا ہے۔ تجھے یاد ہے جب اپنا اچُھو 2 ڈھائی سال کا تھا اور میں اسے سائیکل پر گھمانے لے گیا تھا۔ رستے میں ایک جوتا کہیں پھینک آیا تھا . کتنا ڈھونڈا تھا میں نے۔ مگر نہیں ملا۔ دیکھ آج مل گیا۔ تو نے نئیں پچانا؟ میں وی سمجھا تھا کسی ہور کا ہے۔ ادھر ای بیٹھ گیا۔ خورے کوئی میری طرح کا بھولا بھٹکا ڈھونڈتا ہوا آ جاۓ۔ کوئی آیا ای نئیں۔ بیٹھا رہا بیٹھا رہا۔ فر اس جُتی کو غور سے دیکھا تو یہ تو اپنے اچھو کی ہے۔ یہ دیکھ نا ذرا، ہیں؟ ”

نسرین کو وہ دن اچھی طرح یاد تھا۔ کہ جب نیک محمد سے اس نے خوب جھگڑا کیا تھا کہ نیا جوتا پھینک آۓ ہو۔ ارشد تو بچہ ہے۔ نسرین نے بڑے پیار سے کہا ” اچھا تو رو کیوں رہا ہے؟ ”

نیک محمد کے گال پر دو موٹے موٹے آنسو لڑھک گئے۔

” ٹیم ٹیم کی بات ہے ۔۔ اس دن بڑی ٹُونڈھی ۔۔ جُتی نئیں ملی۔ گھر آیا تو اچھو یہاں کھیل رہا تھا۔ بس آج مل گئی آپے ای۔ خود ای مل گئی۔ لیکن آج گھر آیا ہوں تو اچھو نئیں ہے۔ اب تو ای بتا اسے کہاں ٹُونڈوں؟ ”

نسرین کی بھی آنکھیں چھلک پڑیں۔ ” بس اینی ساری گل تھی؟ ہیں ؟ اوۓ پاغلا ایس عمرے جُتیاں ای ملتی ہیں؛ پُتر نئیں ملتے۔ "دونوں ہنس پڑے۔ ہنستے رہے اور بڑی دیر تک نجانے کس بات پر ہنستے رہے۔

اظہارِ برأت

معاصرین کی نگارشات کی اردو گاہ پر اشاعت کسی قسم کی توثیق کے مترادف نہیں۔ تمام مصنفین اپنے خیالات اور پیرایۂ اظہار کے خود ذمہ دار ہیں۔

Prevپچھلی اشاعتکھوجے ماروں کی مشکلات
اگلی اشاعتریاضتNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

معاصرین

عصرِ حاضر کے اردو ادیبوں کی منتخب نگارشات۔ غزلیں، نظمیں، مضامین، انشائیے، شذرات اور بہت کچھ۔ جدید اردو ادب!

آپ کے لیے

موسمِ ترکِ تمنا کی اِہانت کر کے

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

رستاخیز

معاصر ادب
  • محمد ریحان قریشی
  • آزاد نظم

جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا سب بھلا ہوا

معاصر ادب
  • دہرؔ کاظمی
  • غزل

جمتی نہیں ہماری نگر میں کسی کے ساتھ

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

تازہ ترین

بھوک

معاصر ادب
  • حماد رزاق
  • آزاد نظم

دل میں اور نگاہوں میں

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

چاند ہر رات محبت سے اُسے دیکھتا ہے

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

جسم فرصت کے لمحوں کی تخلیق تھا، روح چالاک ڈالی گئی ہو تو ہو

معاصر ادب
  • حسنین شہزادؔ
  • غزل
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔