فِعل لازِم
سُلجھنے کا نقِیض۔ گلجھٹی پڑنا۔ کانٹے۔ اٹکنا۔ پھنسنا۔ مُبتلا یا گِرفتار ہونا۔ جھگڑے میں پڑنا۔ کام سے لگنا۔ مشغول ہونا۔ آشنائی کرنا۔ معشوقی کرنا۔ مُباحثہ کرنا۔ دیر ہونا۔ رُکنا۔ رُک رُک کر پڑھنا۔خواہ مخواہ چھیڑ نِکالنا۔
فِعل مُتعدّی
سُلجھانے کا نقِیض۔ سُوت یا بال وغیرہ کو درہم برہم کرنا۔ کانٹوں میں پھنسانا۔ اٹکانا۔ بکھیڑے میں ڈالنا۔ دِقت میں ڈالنا۔ روزگار سے لگانا۔ لڑوانا۔ ٹھکانا کرنا۔ شادی کرنا۔ فریب میں لانا۔ باتوں میں لگانا۔ مُباحثہ کرنا۔ بحث کرنا۔ فیصلہ نہ کرنا۔ کِسی معاملہ میں دیر لگانا۔