مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

کیفیات

راحیلؔ فاروق

فہرست

دروازے کو کسی نے ایسے دھڑدھڑایا جیسے اندر گھسنے کی کوشش کر رہا ہو۔ میں باہر گیا تو ایک آدمی تھا۔

چوکیداری کے پیسے لینے ہیں۔

کس چیز کی چوکیداری، بھائی؟

جو آپ گاڑی کھڑی کرتے ہیں۔

وہ تو اب ہم وہاں کھڑی نہیں کرتے۔

اچھا، بتانا تو تھا۔

میں نے آنکھیں پھاڑ کر اسے دیکھا۔

گاڑی کا پتا ہی نہیں ہے تو چوکیداری کس چیز کی کرتے ہو؟

اب آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھنے کی باری اس کی تھی۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 5 ستمبر 2023ء
  • ربط

من آن نیم که حلال از حرام نشناسم
شراب با تو حلال است و آب بی تو حرام

(سعدیؔ)

میں وہ نہیں کہ جسے حلال اور حرام کا فرق معلوم نہ ہو۔ شراب تیرے ساتھ حلال ہے اور پانی تیرے بغیر حرام!

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 29 اگست 2023ء
  • ربط

عمریست که بلبل بچمن نغمه سرایست
ره نیست درین باغ مگر بادِ صبا را

شہزادی زیب النسا مخفی (دختر عالمگیر)

وہ وقت ہے کہ بلبل چمن میں گیت گا رہی ہے۔ اور باغ میں نرم ہوا کے سوا کسی کے لیے راستہ نہیں رہ گیا (مگر کا ایک مطلب شاید بھی ہے۔ لہٰذا لطیف تر مفہوم یہ ہے کہ باغ میں شاید نرم ہوا کے لیے بھی راستہ نہیں رہا)۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 18 اگست 2023ء
  • ربط

گفتم صنما لاله رخا دلدارا
در خواب نمای چهره باری یارا

گفتا که روی به خواب بی ما وانگه
خواهی که دگر به خواب بینی ما را

(ابوسعید ابوالخیر)

میں نے کہا کہ اے صنم، اے پھول چہرہ، اے دلدار، اے یار۔ خواب ہی میں ایک بار صورت دکھا دے۔ اس نے کہا کہ تو میرے بغیر سو جاتا ہے۔ اور پھر چاہتا ہے کہ مجھے خواب میں دیکھے؟

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 16 اگست 2023ء
  • ربط

سر اپنا تہِ تیغ میں دھرنے کو چلا ہوں
لڑنے کو تو جاتا نہیں مرنے کو چلا ہوں

(میر انیسؔ)

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 8 جولائی 2023ء
  • ربط

اہلِ پنجاب کے حسن کی نسبت ہمارا خیال تو رہا ہے کہ برِ صغیر میں اس کا مقابلہ نہیں۔ آج خاقانئ ہند کا ایک شعر نظر سے گزرا تو حیرت ہوئی کہ ان کا بھی یہی خیال تھا۔

تھا ذوقؔ پہلے دلی میں پنجاب کا سا حسن
پر اب وہ پانی کہتے ہیں ملتان بہ گیا

پانی ملتان بہ جانے میں ایہام ہے۔ یہ دراصل محاورہ ہے جس کا مطلب کم و بیش وہی ہے جو آج کل پانی سر سے گزر جانے کا ہے۔ راوی ملتان کے خطے میں چناب میں مل جاتا ہے اور پھر راوی نہیں رہتا۔ مراد ہے وقت گزر جانا۔ موقع نکل جانا۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 8 جولائی 2023ء
  • ربط

یہ زندگی کا عجیب مرحلہ ہے کہ اچھے آدمیوں کی جستجو ختم ہو گئی ہے۔ باوفا دوست نہیں چاہئیں۔ پارسا رہبروں کی خواہش نہیں رہی۔ حسین لوگوں سے عشق نہیں کرنا۔ اہلِ علم کی صحبتوں سے گریز ہے۔ اور اس سب کی ایک وجہ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے۔ آدمی باوفا نہیں ہوتا۔ پارسا نہیں ہوتا۔ حسین اور عالم نہیں ہوتا۔ صرف بن کر دکھاتا ہے۔

اب اس کی تمنا ہے جسے بن کر دکھانے کی تمنا نہ ہو۔ وہ عام ہو اور عام ہونے پر راضی۔ تھوڑا دھوکے باز، تھوڑا گناہگار، تھوڑا بدصورت، تھوڑا بےوقوف!

غلط ہونا آدمی ہونے کی دلیل ہے۔ آدمی خود کو صحیح ثابت کرتے کرتے آدمیت سے بہت دور جا پڑا ہے۔

خاص لوگ بہت زیادہ ہو جائیں تو عام ہو جاتے ہیں۔ پھر عام لوگوں کی تلاش پیدا ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ خاص ہو جاتے ہیں۔ ڈھونڈے نہیں ملتے!

گفتند یافت می نشود جستہ ایم ما
گفت آنکہ یافت می نشود آنم آرزوست

(رومیؔ)

کہنے لگے، نہیں ملتا۔ ہم ڈھونڈ چکے۔ کہا، جو نہیں ملتا اسی کی آرزو ہے۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 4 جون 2023ء
  • ربط

کام کی باتیں سرگوشیوں میں ہوتی ہیں۔ مگر ہم نعروں کے عہد میں زندہ ہیں۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 9 اپریل 2023ء
  • ربط

زندگی بن مانگے دے دی۔ ضمانت مانگنے سے بھی نہیں دیتا۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 8 فروری 2023ء
  • ربط

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یہ شکایت عام ہے کہ بچے غلط زبان استعمال کرتے ہیں۔ غلط زبان سے مراد پنجابی ہے۔ جس درست زبان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اس کا ایک شائستہ نمونہ ملاحظہ فرمائیے:

میم، ایک بوائز باہر بھاگ گیا ہے۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 21 جنوری 2023ء
  • ربط

غالبؔ کی نازک خیالی کی معراج ہمارے نزدیک یہ شعر ہے:

اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں

کوئی سمجھے تو اسے سمجھانے کی فرصت نہ ملے!

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 20 دسمبر 2022ء
  • ربط

کچھ عرصے سے بدلہ لینا مجھے گھاٹے کا سودا معلوم ہونے لگا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ دنیا میں انصاف کا ایک زبردست نظام کام کر رہا ہے۔ آپ جو کرتے ہیں، ایک وقت پر ضرور بالضرور آپ کے سامنے آ جاتا ہے۔ باری تعالیٰ کا ایک نام منتقم ہے۔ یعنی انتقام لینے والا۔ دراصل آدمی اس وقت انتقام پر کمربستہ ہوتا ہے جب اسے لگتا ہے کہ ظالم کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ اس نے بدلہ نہ لیا تو زیادتی کی تلافی نہ ہو سکے گی۔ حالانکہ یہ محض نظر کا دھوکا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ ہم سب ایک زبردست، جابر و قاہر اور علیم و خبیر شہنشہاہ کی سلطنت کی رعایا ہیں۔ وہ شہنشاہ جس کا دعویٖ ہے کہ وہ سب جانتا ہے۔ ظلم کو پسند نہیں کرتا۔ کچھ بھولتا نہیں۔ زبردست انتقام لینے والا ہے۔ اور پھر محض دعویٰ بھی نہیں۔ آدمی دیکھتا ہے کہ تماشا ہر وقت لگا ہوا ہے۔ دھوکا دینے والا نفع نہیں اٹھا رہا مگر تھوڑا۔ ظالم کی رسی نہیں ہے مگر چھوٹی۔ جاہل کی عاقبت کچھ نہیں مگر نقصان۔ اس کے بعد بھی کسی کے دل سے انتقام کا جذبہ فرو نہ ہو تو وہ محض جلد باز ہے۔

عقل کا تقاضا نہ صرف یہ ہے کہ انتقام کو خدا پر چھوڑ دیا جائے بلکہ یہ بھی ہے کہ اپنے آپ کو بھی اس سے بچانے کی کوشش کی جائے۔ اور یہ دوسری بات پہلی سے زیادہ ضروری ہے۔

لَا يُسْاَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُـمْ يُسْاَلُوْنَ (انبیا - 23)

جو کچھ وہ کرتا ہے اس کی پوچھ گچھ نہیں ہوتی اور ان (لوگوں) سے پوچھ گچھ ہوتی ہے۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 25 نومبر 2022ء
  • ربط
1 2 3 … 12

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب۔

کیفیات

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ جذبات، کیفیات، احساسات اور خیالات۔ سماجی واسطوں پر دیے جانے والے سٹیٹس (status) کی طرح!

آپ کے لیے

ادب عربی زبان کا لفظ ہے۔ عربی میں یہ مادہ عمدہ تربیت، شائستگی، تہذیب، اخلاق، تواضع اور تعلیم کے معانی رکھتا ہے۔ الفاظ کا برتاؤ چونکہ کسی فرد کی شخصیت میں پائی جانے والی ان تمام خوبیوں کا سب سے زیادہ عکاس ہوتا ہے اس لیے نظم و نثر پر بھی اس کا اطلاق ہوا۔ ادب کو انگریزی میں لٹریچر (literature) کہتے ہیں۔ یہ لفظ لاطینی کے litera یا littera سے نکلا ہے جس کے معانی حرف کے ہیں۔ حرف چونکہ لکھا جاتا ہے اس لیے لکھی ہوئی عبارات پر ادب کا قیاس کیا گیا۔ اہلِ مغرب کی روایت رہی ہے کہ وہ کسی بھی موضوع پر لکھی ہوئی چیزوں کو اس موضوع کا ادب (literature) کہتے ہیں۔ مثلاً سائنسی یا تکنیکی لٹریچر۔ وجہ یہی ہے کہ ان کے ہاں لکھا ہوا ہونا ادب کی بنیاد ہے۔ جبکہ ہماری روایت میں ادب کا تصور ایک خاص قسم کی تربیت، ذوق اور مزاج سے پیدا ہوتا ہے۔ جب تک انسان کا کلام فصاحت، بلاغت اور طلاقت کی ایک خاص سطح کو نہ پہنچ جائے، ہم اسے ادب نہیں کہتے۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 7 دسمبر 2021ء
  • ربط

میرے اقارب میں ایک خاتون اکثر بیمار رہا کرتی تھیں۔ کبھی سر درد کی شکایت تو کبھی کمر دکھنے کی۔ کبھی متلی کا رونا تو کبھی دم گھٹنے کا۔ دوا دارو کی ہر ممکن کوشش کے باوجود آرام نہ آتا تھا۔ ایک دن میں نے ان سے کہا، کوئی گناہ تو آپ کا ایسا ہے جس کی یہ سزا آپ کو مل رہی ہے۔ آپ اپنے معاملات پر غور کریں۔ وہ غلطی تلاش کریں جو آپ کر رہی ہیں یا کر چکی ہیں، توبہ کریں اور اللہ سے اس کی معافی مانگیں۔ شاید نجات ہو جائے۔ مجھے تعجب ہوا کہ خاتون نے اس مشورے کا بہت برا مانا اور سخت احتجاج کیا۔

تاہم اگلی ملاقات میں ان کی طبیعت کافی بہتر تھی۔ اور اس کے بعد آج تک کم از کم میں نے انھیں کبھی بیمار نہیں دیکھا۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 7 اگست 2022ء
  • ربط

شاعری الفاظ اور آہنگ کا کھیل ہے۔ جدید شاعری نے اس اصول سے بغاوت کر کے معانی اور خیالات کے مختلف کوائف پر اپنی عمارت استوار کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کا ایک دلچسپ نتیجہ یہ برآمد ہوا ہے کہ شاعری اور موسیقی کی راہیں بالکل جدا ہو گئی ہیں۔ فیضؔ اور فرازؔ کے عہد تک چوٹی کے موسیقار چوٹی کے شعرا کا کلام پیش کرتے رہے ہیں۔ مگر نئے شعرا کا کلام لفظی و معنوی ہر دو اعتبار سے گانے کے لیے مشکل ہی نہیں اکثر و بیشتر ناممکن بھی ہے۔ زور زبردستی سے کوئی گا لے تو الگ بات ہے مگر نہ اس گائیکی کا کوئی نام لیوا ہے نہ شاعری کا۔ رائج موسیقی وہی ہے جس کا رائج شاعری سے کوئی واسطہ نہیں۔ اس لیے ہمارا خیال ہے کہ فلمی اور غیر فلمی موسیقی کے زوال میں ایک بڑا کردار ہمارے شعرا کا بھی ہے۔ انھوں نے الفاظ و تراکیب کی خوش آہنگی، آفاقی جذبات کی ترجمانی اور خیالات کی سادگی وغیرہ سے منہ موڑ کر اپنے ساتھ تو جو کیا سو کیا، ہماری موسیقی کو بھی ان دلکش اور دلربا نغموں سے محروم کر دیا جو اس کی شناخت تھے۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 22 نومبر 2021ء
  • ربط

اکثر لوگ اکثر کام صرف اس لیے کرتے ہیں کہ اکثر لوگ کرتے ہیں۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 6 جولائی 2022ء
  • ربط

ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر طلبہ جن موضوعات سے سب سے زیادہ متنفر ہوتے ہیں ان میں تحقیقی طریقۂ کار سرِ فہرست ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس شخص کو تحقیقی طریقۂ کار سے دلچسپی نہیں وہ محقق ہو ہی نہیں سکتا۔ لیکن قدرت کے کرشمے اور اللہ کی مرضی ہے کہ تقریباً ہر مضمون میں ہمارے علما، اساتذہ اور طلبہ کی اسی نوے فیصد تعداد ان "محققین" پر مشتمل ہے جن کی طبائع تحقیق سے بالکل مناسبت نہیں رکھتیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے جہاز اڑانے کے لیے وہ ہوا باز تعینات کیے جائیں جنھیں اونچائی سے نفرت ہو۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 17 جولائی 2022ء
  • ربط
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔