Skip to content
  • عروض
  • فہرست
  • ابواب
    • مبادیات
    • اصول
    • بحور
    • تقطیع
    • زحافات
    • قوافی
    • بلاغت
    • متفرقات
  • مصطلحات
Menu
  • عروض
  • فہرست
  • ابواب
    • مبادیات
    • اصول
    • بحور
    • تقطیع
    • زحافات
    • قوافی
    • بلاغت
    • متفرقات
  • مصطلحات

تشدید، غنہ اور مخلوط حروف

اصول

16 دسمبر 2018ء

زبان کے اصول اس کی تحریر نہیں بلکہ کلام کی بنیاد پر طے پاتے ہیں۔ زبان اصل میں ہے ہی کلام۔ تحریر تو محض اس کلام کو ظاہر کرنے کا طریقہ ہے۔ یہی اصول عروض میں بھی اپنی پوری قوت کے ساتھ عمل کرتا ہے۔

گھ، پھ، چھ جیسے حروف پر غور کیجیے۔ یہ لکھے تو دو حروف کو ملا کر جاتے ہیں مگر ہم انھیں بولتے الگ الگ نہیں۔ یعنی گھ میں گ ھ کی ادائیگی الگ الگ نہیں ہوتی بلکہ اکٹھا گھ بولا جاتا ہے۔ لہٰذا گھ ایک حرف شمار ہو گا، دو نہیں۔

یہی قاعدہ نونِ غنہ کا ہے۔ اسے آپ لکھتے تو ہیں مگر بولنے میں وہ کوئی الگ آواز نہیں ہوتی بلکہ صرف اصل آواز کو ناک میں ادا کر دیا جاتا ہے۔ مثلاً جا اور جاں کو دیکھیے۔ دونوں میں ایک ہی آواز نکل رہی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ "جاں” کو ہم ناک میں بولتے ہیں۔ اسی کو غنہ کہتے ہیں۔ ہم نے کوئی اضافی نون نہیں لگایا۔ ں کی علامت صرف اس لیے ہے کہ ناک میں بولنا ظاہر ہو جائے اور لوگ اس لفظ کو "جا” نہ سمجھ لیں۔

تشدید کا بھی یہی معاملہ ہے۔ آپ لکھتے ہیں شدت۔ اس میں صرف ایک د لکھی جاتی ہے۔ مگر جب آپ پولتے ہیں تو وہ یوں ہوتا ہے:

شِد دَت

یعنی دال پر زور دیتے ہیں۔ یہ دو دال کے برابر ہو جاتا ہے۔ لکھا ایک ہی جاتا ہے۔ مگر چونکہ ہم نے سمجھ لیا کہ زبان سے شاعری تک ہر جگہ اعتبار بولے ہوئے کا ہے اس لیے ہم شدت میں دو دال ہی شمار کریں گے، ایک نہیں۔

اسی طرح بالکل، فی الفور، خود اور خواہش جیسے الفاظ کا معاملہ ہے۔ انھیں بل کل، فل فور، خد اور خاہش بولا جاتا ہے۔ اس لیے ان کا وزن اسی طرح ماپا جائے گا نہ کہ ان حروف کی بنیاد پر جو ان میں خواہ مخواہ موجود ہیں۔

آخر میں یہ بات پھر یاد دلانی ضروری سمجھتا ہوں کہ گو زبان اور شاعری کا مدار بولے جانے پر ہے مگر ہر کسی کے بولنے پر بھی نہیں۔ یعنی اگر کوئی لفظ عوام غلط بولتے ہیں تو صرف اس وجہ سے کہ بولا جاتا ہے اس کا وہ وزن یا اصول نہیں سمجھا جائے گا۔ اس کی بجائے اردو میں معیار ان شائستہ، پڑھے لکھے اور مہذب لوگوں کا لہجہ اور تلفظ ہے جو زبان و ادب سے ایک تعلق اور اس کے بارے میں حساسیت رکھتے ہوں۔ آپ یہ تلفظ عموماٖ اردو کی مستند لغتوں سے معلوم کر سکتے ہیں۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے عروض فہم۔

Prevپچھلی نگارشحرکات و سکنات
اگلی نگارشدو حرفی الفاظNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو عروض

علمِ عروض کے اسباق و دروس۔ اردو شعری روایت کے تناظر میں بحور، زحافات، تقطیع، قافیہ اور بلاغت کے مباحث!

آپ کے لیے

بحورِ نوزدگانہ

اردو عروض
  • اصول, مبادیات
  • 7 جنوری 2017ء

الف اور اس کی قسمیں

اردو عروض
  • اصول
  • 2 جنوری 2019ء

پند نامۂِ داغؔ دہلوی

اردو عروض
  • اصول
  • 19 اگست 2019ء

چہار حرفی الفاظ

اردو عروض
  • مبادیات
  • 23 دسمبر 2018ء

اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

اردو عروض
  • بحور, متفرقات
  • 13 اکتوبر 2016ء

اصطلاحات

جزو

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مذکر

اصول

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مذکر

مصطلح

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ صفت

وتدِ مقرون

مصطلحاتِ عروض
  • عربی, فارسی
  • اسمِ مذکر
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Cleantalk Pixel