مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

پینڈو کہیں کے!

انشائیہ

31 جولائی 2023ء

دو ہزار بارہ تیرہ کی بات ہے۔ میں لاہور میں ایک عزیز کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا۔ ایک سہ پہر ہم لوگ ذرا ہوا خوری کے لیے نکلے اور کہیں بھیڑ میں چپکے سے میرا بٹوا اور فون کسی نے اڑا لیا۔

واپس پہنچے تو ایک بزرگ نے روداد سن کر کہا، "رہے نا پینڈو کے پینڈو۔ اپنی چیزیں سنبھال کر چلا کرو۔”

شاید وہ پہلا دن تھا جب مجھے احساس ہوا کہ دیہاتی ہونا کیا معنیٰ رکھتا ہے۔

میں نے کہا، "جی، واقعی۔ ہمارے ہاں کوئی یوں کسی کی جیب میں ہاتھ نہیں ڈالتا۔ زندگی کامل بے فکری میں گزرتی ہے۔ کوئی واردات ہو بھی جائے تو اکثر پتا ہوتا ہے کہ کس ناہنجار کی حرکت ہے۔ دھماکے نہیں ہوتے ہمارے ہاں۔ سڑکوں پر بیل گاڑیاں، گدھا گاڑیاں اور سائیکلیں ٹکرا ٹکرا کر لاشیں نہیں بچھاتیں۔  دودھ اچھا خاصا خالص مل جاتا ہے۔ پھل، سبزی، گھی اور آٹا بھی۔ پانی بالکل مفت ہے، وہ بھی تازہ، ٹھنڈا، میٹھا اور صاف شفاف۔ لوگ الرجی اور ڈپریشن وغیرہ کا نام سنے بغیر ہی سو سو سال جی جاتے ہیں۔ سپیرے بین بجا کر سانپ پکڑ لیتے ہیں اور فقیر کی پھونک سے روگی بھلے چنگے ہو جاتے ہیں۔ بچوں کو باپ دادا کے باپ دادا کے نام اور کارنامے سب معلوم ہوتے ہیں۔ اپنے ہی نہیں، دوسروں کے بھی۔ آدمی لنگڑاتے ہوئے ایک گلی پار نہیں کر سکتا۔ لوگ رک رک کر اور روک روک کر مار ڈالتے ہیں۔ کیا ہوا، بھائی؟ کہاں جا رہے ہو؟ چھوڑ آؤں؟”

مگر یہ پرانی بات ہے۔ ان دس برسوں میں میرا چھوٹا سا قصبہ بھی شہر بننے کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔ بہت کچھ دھیرے دھیرے ویسا ہی ہوتا جا رہا ہے جیسا لاہور اور کراچی میں ہوتا ہے۔ اور میرے لوگ اس ترقی پر بہت خوش ہیں۔ پینڈو کہیں کے!

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشکچھ کتابیں، کچھ یادیں
اگلی نگارشآواز اور لہجہNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

معاشرہ، فلسفہ اور مذہب

27 جون 2019ء

کتابیں خریدنے والوں کے لیے چند مشورے

27 اپریل 2021ء

بر رسولاں بلاغ است و بس

24 اپریل 2012ء

سر!

11 ستمبر 2015ء

ہمارا تعلیمی سرمایہ

4 ستمبر 2023ء

تازہ ترین

انفرادیت کی تلاش

30 جنوری 2026ء

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔