وتد کی دو قسموں میں سے ایک۔ وہ سہ حرفی کلمہ جس کا پہلا حرف متحرک ہو اور باقی دونوں ساکن۔ مثال کے طور پر سوز، نام، خیر، کھیل، درد، عشق، شکر وغیرہ۔
عربی میں وتدِ مفروق کا آخری حرف بھی عموماً متحرک ہوتا ہے۔ تاہم اردو اور فارسی میں چونکہ آخری حرف پر حرکت نہیں ہو سکتی اس لیے وتدِ مفروق کی تعریف یہ ہے کہ اس کے دونوں آخری حروف ساکن ہوتے ہیں۔