اِسمِ مُذکّر
یہ نام امام فخرالدّین محمّد بن حسین الرازی ساکن رے کا مُخفف ہے۔ آپ نے روزِ علم اور قُوّت دماغی سے امام العلماء کا لقب پایا۔ اکابر عہد میں بُہت عزّت پائی۔ محمّد خوارزم شاہ کے بیٹے کے اُستاد بنے۔ ۔ نسب کا سلسلہ حضرت ابو بکر صدّیق رضی اللہ عنہ تک پُہنچتا ہے۔ آپ کے زمانہ مین اسماعیلیہ فرقہ کا زور اور حکومت تھی۔ مگر اس پر بھی آپ بے دھڑک اس فرقہ پر لعن طعن کیا کرتے تھے۔ ۔ تفسیر کبیر جو ایک مقبولِ عام تفسیر ہے آپ ہی کی عقلِ خُداداد جوہر کا نتِیجہ ہے۔۔ آپ غزہ شوال روزِ جمعہ ۵۴۴ھ میں پیدا ہو کر ۶۰۶ھ میں راہیٔ مُلکِ بقا ہوئے۔ اور بقول بعض ۶۰۸ھ میں رحلت فرمائی۔
امام رازی
معنیٰ / مطلب / مفہوم
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ
اردو کی پہلی باقاعدہ اور مشہور ترین لغت۔
تبصرہ کیجیے
اظہارِ خیال
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!