اِسمِ مُذکّر
ابو ایحان محمد بن احمد نیرونی ۔ جو فنِ ہَیئت کا اِمام وقت تھا۔ ریاضی ، فلسفۂ تاریخ ۔ جُغرافیہ ، منطق ، نضوم ، طبقات الارض اور سنسکرت کا ماہر کامل تھا ۔ نیرون مُلک سِندھ کا کوئی مشہور شہر تھا ۔ یہ شخص چالیس برس تک تحصیلِ علم کے واسطے ہِنّدوستان میں پِھرا۔ آخر شیخ الرئیس کی خِدمت میں پُہنچ کر قناعت کی ۔ اُس کی تصانیفات ایک اُنٹ کا بوجھ تھیں ۔ برہما گیتا کی تصانیف کا سنسکرت سے عربی میں ترجمہ کیا ۔ اِس کے بعد جب قانون مسعودی کی تصنیف شروع کی تو سُلطان وقت نے ایک ہاتھی بھر کر روپے بھیکے۔ اِس نے ایک روز کا خرچ رکھ کر واپس کر دئے۔۔ مشہور ہے کہ کسی نے کسی وقت اِس کا ہاتھ قلم سے آنکھ نظر سے دل فِکر سے خالی نہ پایا۔۔۔
ابو ریحان
معنیٰ / مطلب / مفہوم
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ
اردو کی پہلی باقاعدہ اور مشہور ترین لغت۔
تبصرہ کیجیے
اظہارِ خیال
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!