مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

جا ری عقل

شذرہ

29 جون 2024ء

عرفیؔ کا ایک شعر ہے:

برو اے عقل و منہ منطق و حکمت درپیش
کہ مرا نسخۂ غم ہائے فلاں درپیش است

یعنی اے عقل،جا! میرے آگے منطقیں اور فلسفے نہ دھر کہ  کسی کے دکھوں کا طومار میرے سامنے ہے۔ یہ عقلی علوم سے انسان کی شکایت کا کلاسیک اظہار ہے۔ بھوک، بےبسی، بیماری، نفرت، تذلیل، تنہائی، بےوفائی، ہجر، ظلم، وحشت، خوف، جہالت، جبر، نامرادی، موت، زمینی اور آسمانی آفات، الغرض کسی بھی دکھ کا حقیقی مداوا انسان کی عقل تلاش نہیں کر سکی۔ اس نے فقط ہمیں بہلانے کے لیے کچھ کھلونے دے دیے ہیں جو اچھل اچھل کر، مٹک مٹک کر، چمک چمک کر، مہک مہک کر، ناچ ناچ کر، گا گا کر اور لہک لہک کر  ہمیں یہ احساس دلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کہ سب اچھا ہے۔ حالانکہ سب اچھا نہیں ہے۔ کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔ دنیا رہنے کے لیے ایک کربناک جگہ ہے۔ ہمیں آج بھی مقسوم سے خوشیوں کا اتنا ہی حصہ ملتا ہے جتنا شاید ہزاروں برس پہلے کے انسانوں کو ملتا تھا۔ غریبوں کی جھونپڑیوں میں بھی سکھ کی سانسیں اتنی ہی گنی ہوئی ہیں جتنی سیلیکون ویلی (Silicon Valley) کے کاخ و کو میں۔ اس سے لگتا ہے کہ سائنس جھوٹ بولتی ہے۔ دھوکا دیتی ہے۔ یہ کوئی دکھ سچ مچ دور نہیں کر سکتی۔ بس مداری کی طرح تماشا لگا سکتی ہے۔ یا کہنا چاہیے کہ مولوی، پنڈت اور پادری کی طرح۔ وہ بھی یہی جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ ان کے نظامِ حیات میں دنیا جنت بن سکتی ہے۔ حالانکہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ انبیاؑ نے جنتیں ترکے میں نہیں چھوڑیں۔ دنیا ہمیشہ سے ایسی ہی تھی اور ہمیشہ ایسی ہی رہے گی۔ گیتا سے توریت تک اور انجیل سے قرآن تک سچے مذہب کا درس یہی ہے کہ یہ دار الامتحان ہے۔ یہاں دائمی سکھ نہیں مل سکتا۔ دائمی سکھ اگلی دنیا میں ہے اور اس کے لیے ہے جو اس دنیا میں خدا کی مرضی کے مطابق جیتا ہے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ دنیا کو جنت بنانے کا وعدہ کرنے والے سب دھوکے باز ہیں۔ پھر چاہے وہ سائنس دان ہوں، سیاست دان یا مذہبی علما۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشالوداع، اماں!
اگلی نگارشروٹی اور پڑھائیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

تحت اللفظ: ضیا محی الدین سے لہجہ تک

12 جنوری 2021ء

سماجی واسطوں کی فطرت سے بغاوت

15 جنوری 2022ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء

خدا اور بھاری پتھر

14 اکتوبر 2018ء

عالمی ادب اور ہم

8 ستمبر 2023ء

تازہ ترین

انفرادیت کی تلاش

30 جنوری 2026ء

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔