مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

تعصب

شذرہ

18 مئی 2022ء

تعصب کا معاملہ عجیب ہے۔ میں اگر کہوں کہ آپ متعصب ہیں تو ممکن ہے کہ آپ یہی الزام مجھ پر رکھ دیں۔ اس صورت میں فیصلہ کسی تیسرے شخص کو کرنا پڑے گا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ تیسرا شخص اگر آپ کی رائے کو درست قرار دیتا ہے تو میں اسے بھی متعصب سمجھوں گا۔

ایک صورت اور ہو سکتی ہے۔ یعنی یہ کہ میں اور آپ ایک دوسرے پر رائے زنی کی بجائے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ آیا ہم واقعی تعصب کا شکار ہیں۔ لیکن یہ راستہ بھی بند گلی ہے۔ اگر میں واقعی متعصب ہوں تو مجھے اپنا تعصب کبھی نظر نہیں آ سکتا۔

بعض لوگ ایک اور راہ اختیار کرتے ہیں۔ وہ اکثریت کو غیر متعصب فرض کر لیتے ہیں اور جس کی رائے اکثریت کی رائے کے خلاف ہو اسے غلط قرار دیتے ہیں۔ جمہوریت میں یہ رویہ عام ہے۔ اس میں نقص ہے کہ چونکہ اکثریت بھی انسانوں ہی کی ہے اس لیے وہ زیادہ ہونے کے باوجود غلط ہو سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ایک شخص صرف اس لیے غلط ہو کہ وہ اکیلا ہے۔

تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

مسیح علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔ تعصب کا پھل کبھی انصاف کے پھل جیسا نہیں ہو سکتا۔ متعصب شخص کی رائے اسے غلط اور غیر حقیقی باتوں کا قائل کر دیتی ہے جن کا اسے آخرِ کار نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس لیے ذاتی طور پر ہمیں یہ دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ کسی معاملے میں ہماری رائے یا رویہ کیا نتائج پیدا کرتا ہے۔ اگر پھل مجموعی طور پر اچھا ہے تو اچھی بات ہے۔ ورنہ خود کو منانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ شاید ہم نے ٹھوکر کھائی ہے۔

لیکن یہ تجزیہ اور فیصلہ صرف ذاتی سطح پر ہو سکتا ہے۔ وہ بھی کسی حد تک۔ معاشرے کی سطح پر ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم دوسروں پر تعصب کا الزام لگانے سے گریز کریں۔ ہمیں یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ متعصب کو اپنا تعصب نظر نہیں آتا۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ جو ہمیں متعصب نظر آ رہا ہے اس کی بجائے ہم خود تعصب کے مجرم ہوں۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشنظریہ
اگلی نگارشآج کوا منڈیر پر بولاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

مضمون، خیال اور معنیٰ

29 جون 2016ء

سبق

6 مارچ 2023ء

تخلیقِ فن – ایک نامیاتی نظریہ

16 مارچ 2017ء

شاعرانہ مزاج

18 دسمبر 2023ء

دین اور دکان

5 مئی 2017ء

تازہ ترین

انفرادیت کی تلاش

30 جنوری 2026ء

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔