اِسمِ مُؤنّث
فتِیلہ۔ رُوئی یا کپڑے کی بٹی ہوئی چیز جو چراغ میں ڈال کر جلاتے اور زخم میں رکھتے ہیں۔ موم یا چربی کی شمع۔ شافہ۔ پگڑی کا ایک باتیک بٹا ہؤا پیچ۔ بانس یا سرکنڈے کی گڈی۔ لاکھ۔ اگر۔ صندل۔ شِتابہ۔ میل کی مروڑی۔
اِسمِ مُؤنّث
گتّی۔ لڑکوں کا ایک کھیل ہے جس میں ایک لڑکا انگوٹھے کی کھائی میں گِتّا رکھ کر پھینکتا ہے اور دُوسرا یہ لفط کہتا ہؤا ایک سانس میں اُسے لاتا ہے۔