مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

چشمِ ساقی ہے وہ خراب کہ بس

غزل

11 اگست 2017ء

چشمِ ساقی ہے وہ خراب کہ بس
ابھی پی بھی نہ تھی شراب کہ بس

ادھر ان پر ہے وہ شباب کہ بس
ادھر اپنا ہے وہ حساب کہ بس

رہ گئی بے‌حجابی ایک طرف
آ گیا اس طرح حجاب کہ بس

آنکھوں آنکھوں میں پا گئے تعبیر
ایسے ایسے حسین خواب کہ بس

میری بانہوں کی وہ پکار کہ اور
ان کی سانسوں کا وہ خطاب کہ بس

یا الٰہی نزولِ شیخ کے بعد
اور بھی ہو گا احتساب کہ بس

جھومتا تھا ابھی سوال پہ عشق
عقل دے بھی گئی جواب کہ بس

ان کے آنسو ٹپکنے کی تھی دیر
یوں ہوا شہر آب آب کہ بس

صفحہ صفحہ الٹ کے کیا حاصل
خود ہی کہہ دے اگر کتاب کہ بس

بن کے معشوقِ حضرتِ راحیلؔ
اس قدر خوش ہیں آنجناب کہ بس

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلاماپنے غم دیکھتے ہیں اپنے بھرم دیکھتے ہیں
اگلا کلامصحرا نورد ہوں گے گوشہ گزیں رہیں گےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

2 خیالات ”چشمِ ساقی ہے وہ خراب کہ بس“ پر

  1. محمد احمدؔ
    12 اگست 2017ء بوقت 16:26

    واہ کیا کہنے

    خوب غزل ہے راحیل بھائی!

    جواب دیں
  2. راحیلؔ فاروق
    5 ستمبر 2017ء بوقت 12:23

    بہت محبت، احمدؔ بھائی۔ 😍😍😍

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

مجنوں کہو نہ اس کو جو لیلیٰ میں کھو گیا

19 اکتوبر 2019ء

جذبہ ان کا پیام ہے گویا

10 اپریل 2019ء

دلیل

5 مارچ 2018ء

مجھ بیاباں نورد کو چھت دی

19 دسمبر 2010ء

صبر

28 مارچ 2024ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔