الاقارب کالعقارب۔
ترجمہ
قریبی لوگ بچھوؤں کی طرح ہوتے ہیں۔
مطلب
رشتے داروں اور دوستوں وغیرہ میں حسد، بغض اور ضرر رسانی کا مادہ دوسروں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے۔
پس منظر
اقارب قریب کی جمع ہے اور اس کا مطلب ہے قریبی لوگ۔ جبکہ عقارب عقرب کی جمع ہے جو عربی میں بچھو کو کہتے ہیں۔
استعمال
وہاں بولا جاتا ہے جہاں قریبی لوگوں پر حد سے زیادہ اعتماد کے سبب نقصان پہنچا ہو یا پہنچنے کا اندیشہ ہو۔