Skip to content
اردو شاعری
  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

آ کہ شاعر کا راز فاش کریں

غزل

17 اگست 2019 ء

آ کہ شاعر کا راز فاش کریں
حسن کا قافیہ تلاش کریں

جو امر ہو گئے ہیں توڑ کے بت
ان بتوں کو بھی پاش پاش کریں

دل میں دنیا کے صرف دنیا ہے
دل کی دنیا میں بود و باش کریں

چڑھ گئی ہے شراب کی قیمت
غم کو غرقِ غمِ معاش کریں

دل میں اتری ہوئی ہیں وہ نظریں
نقش شیشے پہ جو خراش کریں

حرمتِ غم کا یہ تقاضا ہے
دفن سینے میں دل کی لاش کریں

حسن مخلوق ہے محبت کی
بت پرستی نہ بت تراش کریں

دم بدم آرزو رہی راحیلؔ
آرزو آرزو نہ کاش کریں

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامحسنِ معصوم کو نزدیک تو لا بیٹھا ہوں
اگلا کلامرباعی شمارۂِ ۱۸Next

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

جو بھی معلوم ہوا دیر سے معلوم ہوا

8 مئی 2018 ء

قُم کے پردے سے صلیبوں پہ پکارا ہم کو

30 اپریل 2019 ء

رباعی شمارۂِ ۱۷

17 جون 2019 ء

کافر ہوئے جاتے ہیں مسلمان دھڑادھڑ

26 نومبر 2018 ء

یہ بات بات پہ بندوق تاننے والے

7 فروری 2007 ء

تازہ ترین

عید مبارک

2 مئی 2022 ء

رباعی شمارۂ ۲۶

23 مارچ 2022 ء

جہاں ہو کوڑیوں کے مول نیکی

4 مارچ 2022 ء

کہانی کہانی کے پردے میں ہے

7 فروری 2022 ء

دوست ہو کر دوستی کو کچھ سمجھتے ہی نہیں

19 جنوری 2022 ء
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ
اشتہار
ہمارا ساتھ دیجیے
اشتہار

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔