Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

جذبے شکست پر بھی وہی ہیں سپاہ کے

غزل

24 جولائی 2017ء

جذبے شکست پر بھی وہی ہیں سپاہ کے
ہیں شاہ سے بھی آگے وفادار شاہ کے

نیت ثواب کی ہے ارادے گناہ کے
مسجد کو جا رہے ہیں طلب‌گار جاہ کے

شبنم شعاعِ مہر کی تنہا نہیں شکار
مارے ہوئے ہیں ہم بھی کسی کی نگاہ کے

انسان تھے بشر تھے میاں آدمی تھے تم
کیا کر دیا ہے ہم نے تمھیں چاہ چاہ کے

پورے تو بندگی کے تقاضے کہاں ہوئے
پتھر ہی گھِس چلے ہیں مری سجدہ گاہ کے

کیا داد دے سکیں گے تمھارے کلام کی
خود رفتگاں نہ آہ کے قائل نہ واہ کے

کلیاں تمھارے ذوق کو کافی نہ ہو سکیں
راحیلؔ چنتے آئے ہو کانٹے بھی راہ کے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامزیب دیتا نہیں بندے کو خدا ہو جانا
اگلا کلامآپ سلطان ہوا کیجے گدا ہم بھی نہیںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

چاکِ گریباں

31 دسمبر 2018ء

دل کے دشمن پیار کی پینگیں بڑھانے آ گئے

15 جون 2019ء

اے خوشا وہ لمحہ عاشق کا قلم جب سر ہوا

21 اگست 2016ء

جہاں ہو کوڑیوں کے مول نیکی

4 مارچ 2022ء

عشق کے جو اصول ہوتے ہیں

13 فروری 2019ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔