اِسمِ مُذکّر
ضِد بنّدہ۔ وہ شخص جو کِسی کا غُلام نہ ہو۔ وہ آدمی جو کسی بات کا پابنّد نہ ہو۔ ےتنہا آدمی۔ مُجرّد آدمی ۔ اکیلا آدمی۔ وہ آدمی جس کی طبیعت میں کِسی طرح کی روک نہ ہو۔۔۔ ایک قِسم کے فقیر بھی ہوتے ہیں جو سِر ، داڑھی، مُونچھیں، بھویں ، پلکیں سب سب کو صفا چٹ رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کو مذہبی قواعد سے کوئی تعلّق نہیں ہوتا۔ یہ فِرقہ کوئی ڈیڑھ سو برس سے نِکلا ہے۔ یہ لوگ بڑے حاضر جواب اور گُستاخ ہوتے ہیں۔۔ بے شرم و بے حیا آدمی۔ بے ادب اور بے حیا۔ گُستاخ آدمی۔ نڈر آدمی۔ صاف گو آدمی۔ کھرا اور بے لاگ آدمی۔ نِربھے آدمی۔ بے لگاؤ آدمی۔ سرو کے درخت کو بھی آزاد کہتے ہیں۔ ۔
صِفت
بے تعلّق۔ چُھٹا۔ کھلا ہؤا۔ مُجرد۔ بے قید۔ بیفکر۔ بے پرواہ۔ خُود مُختار۔ بے ٹھکانا۔ بے نشان۔ بے ٹھیک۔۔ بے سروسامان۔ بے سامان۔ بے برگ۔، نڈر۔ بے دھڑک۔ صاف گو۔ حاضر جواب۔ ظریف۔ خُوش مزاج۔ ننّگی شمشیر۔ بے شرم۔ بے حیا۔ بے ادب۔