مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

سینائے بام سے جو صدا دی گئی ہمیں

غزل

11 اکتوبر 2018ء

سینائے بام سے جو صدا دی گئی ہمیں
ایک آگ تھی کہ رات دکھا دی گئی ہمیں

وہ چاہتے تو پھول بھی ایسے گراں نہ تھے
کانٹے بچھا کے راہ سجھا دی گئی ہمیں

کیا عشق میں وصال گناہِ کبیرہ ہے
پھر ہجر کی وعید سنا دی گئی ہمیں

واعظ تری بہشت کا نقشہ ہے ہوبہو
شاید تری شراب پلا دی گئی ہمیں

اچھا تو ہر خطا کی سزا آخرت میں ہے
آخر یہ کس خطا کی سزا دی گئی ہمیں

جس چیز کی تھی چاہ تڑپ بن کے رہ گئی
جو شے طلب نہ کی تھی وہ لا دی گئی ہمیں

یہ درد یہ ملال یہ آزردگی یہ حال
قیمت ہمارے دل کی چکا دی گئی ہمیں

پہلے بھی سر طبیب پٹکتے رہے تھے لاکھ
جب دی گئی شفا تو دوا دی گئی ہمیں

راحیلؔ شکریہ بھی نہیں شکر چاہیے
نیکی وہ کیا تھی جو نہ جتا دی گئی ہمیں

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامعاشقی کام ہے اور کام بھی آسان نہیں
اگلا کلامپھر تمھارا فسانہ لے بیٹھاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

1 خیال ”سینائے بام سے جو صدا دی گئی ہمیں“ پر

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی
    17 اکتوبر 2018ء بوقت 12:26

    السلام علیکم
    ماشاءاللہ ،
    بہت عمدہ زبردست غزل ہے ۔

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

رند کے آتے ہی واعظ کا وضو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء

اٹھ چلے ہاتھ لگاتے ہوئے سب کانوں کو

10 نومبر 2014ء

وفا

30 دسمبر 2010ء

وہ جیا خاک جیا جو نہ جیا آپ کے ساتھ

28 جولائی 2018ء

نیزہ ہے تیر ہے کہ گولی ہے

18 مئی 2020ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔