مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

دعا سلام بہت ہے کلام رہنے دے

غزل

5 فروری 2018ء

دعا سلام بہت ہے کلام رہنے دے
جو لوگ عام ہیں ان کو تو عام رہنے دے

ارادہ باندھ غمِ انتظام رہنے دے
خدا کے ذمے بھی دو چار کام رہنے دے

جہانِ شوق کی تعمیر حسرتیں کر لیں
کچھ اور دیر انھیں ناتمام رہنے دے

ستم نہ کر تو کسی اور پر نہ کر صیاد
جو آ گئے ہیں انھیں زیرِ دام رہنے دے

عظیم ذہن کا ہے حافظہ عظیم ترین
مجال ہے کہ خدا کا بھی نام رہنے دے

تکلفات مساجد میں اچھے لگتے ہیں
سجودِ شوق کو بےاہتمام رہنے دے

مجھے خرید مجھے بیچ لیکن ایک ہی ہاتھ
غلام جس کا ہوں اس کا غلام رہنے دے

حقیقتوں کی حقیقت بھی کچھ نہیں کمبخت
خیالِ خام کو راحیلؔ خام رہنے دے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامحسرتیں گو کہ بےشمار نہیں
اگلا کلامسب سوال اس خیال سے ٹالےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

4 خیالات ”دعا سلام بہت ہے کلام رہنے دے“ پر

  1. فرحان محمد خان
    5 فروری 2018ء بوقت 06:54

    کیا کہنے ہر ایک شعر کمال است بہت خوب خصوصاً یہ چار اشعار بہت اعلیٰ
    عظیم ذہن کا ہے حافظہ عظیم ترین
    مجال ہے کہ خدا کا بھی نام رہنے دے

    تکلفات مساجد میں اچھے لگتے ہیں
    سجودِ شوق کو بےاہتمام رہنے دے

    مجھے خرید مجھے بیچ لیکن ایک ہی ہاتھ
    غلام جس کا ہوں اس کا غلام رہنے دے

    حقیقتوں کی حقیقت بھی کچھ نہیں کمبخت
    خیالِ خام کو راحیلؔ خام رہنے دے

    جواب دیں
  2. ذوالقرنین
    5 فروری 2018ء بوقت 19:30

    واہ۔ کیا ہی عمدہ غزل ہے۔ اعلیٰ

    جواب دیں
  3. راحیلؔ فاروق
    13 فروری 2018ء بوقت 23:33

    نین بھائی اور فرحان، بندہ شکرگزار ہے۔

    جواب دیں
  4. شاز
    9 جولائی 2019ء بوقت 19:49

    دعا سلام بہت ہے کلام رہنے دے
    جو لوگ عام سے ہیں ان کو عام رہنے دے

    تکلفات مساجد میں اچھے لگتے ہیں
    سجودِ شوق کو بےاہتمام رہنے دے

    آہا کیا ہی خوب

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

رباعی شمارۂِ ۲

29 اکتوبر 2016ء

اول تو ہم سے حال کہا ہی نہ جائے گا

12 مئی 2011ء

دنیا کتاب میں ہے نہ عقبیٰ نصاب میں

2 مئی 2019ء

جو دوا دل کی کارگر دیکھی

1 اپریل 2021ء

خدا سے شکوہ نہیں ناخدا سے کیا ہو گا

31 مارچ 2019ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔