مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

آدمی کا مرثیہ

مثنوی

17 اگست 2018ء

دشت سے ایک اور مجنوں گھر گیا
دکھ ہوا سن کر کہ تو بھی مر گیا

آدمی کیا آدمی کی بات کیا
پھونک کیا اور پھونک کی اوقات کیا

یہ امیرِ سلطنت اور وہ غریب
یہ مریضِ لادوا اور وہ طبیب

کل کا وہ لڑکا وہ مردِ پختہ کار
وہ زنِ مشفق وہ طفلِ شیر خوار

ایک ابو جہل ایک محبوبِ خدا
ایک مردود ایک تجسیمِ صفا

کوئی عاقل تھا کوئی مجذوب تھا
کوئی عاشق تھا کوئی محبوب تھا

الغرض وہ چھاؤں تھی یا دھوپ تھی
آدمیت سب ترا بہروپ تھی

تو کبھی سائل کبھی بندہ نواز
تو یہاں گریاں وہاں نغمہ طراز

تو کہ دشمن تھا مرا تو یار تھا
تو وفادار اور تو غدار تھا

تھا تو لیکن آخرِ کار آدمی
پھونک اڑی تو خاک بھی اڑنے لگی

نام باقی بھی رہا تو بھی گیا
ہوتے ہوتے سب فنا ہو ہی گیا

کل مرے گا آج زندہ جو رہا
ہو رہے گا پھر جو پہلے ہو رہا

کس غلط فہمی میں جیتا رہ گیا
زخم کھا کر جیب سیتا رہ گیا

رہ گیا دنیا میں جنت ڈھونڈتا
سر منڈاتا سر سے اولے مونڈتا

گھر میں کھو کر ڈھونڈنے باہر چلا
ایک چابی ڈھونڈنے میں مر چلا

موت کے آگے جو کچھ شے ہی نہیں
زندگی یہ زندگی ہے ہی نہیں

ایک جھلکی جاودانی کی ہے بس
قلزموں سے بوند پانی کی ہے بس

ایک تمثیلِ وجودِ لامکاں
ایک تشبیہِ حیاتِ جاوداں

دل میں جو ہے اس سے کمتر ہے حیات
بت نہیں رستے کا پتھر ہے حیات

اور ہے کچھ ذائقہ چکھا ہوا
اور ہے کچھ سامنے رکھا ہوا

غم بشر کے اس کی خوشیاں اس کی ذات
بے ثبات و بے ثبات و بے ثبات

جو بھی پایا جاوداں رہتا نہیں
پانے والا خود یہاں رہتا نہیں

آدمی تھا تو میاں میری طرح
مجھ کو بھی مرنا ہے کل تیری طرح

میں ترا غم تو منانے سے رہا
کل کا جاتا آج جانے سے رہا

جینے دے مجھ کو جہاں تک جی سکوں
غم کی نسبت اس سے آگے کیا کہوں

ہر نفس ہے زندگی کا مرثیہ
آدمی ہے آدمی کا مرثیہ

۱۷ اگست، ۲۰۱۸ء

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامعشق کا شاخسانہ وہ خود ہیں
اگلا کلامظلمت کے ساتھ امید بھی حد سے نکل گئیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

2 خیالات ”آدمی کا مرثیہ“ پر

  1. محمد تابش صدیقی
    1 ستمبر 2018ء بوقت 10:58

    لاجواب
    پہلے توجہ سے نہ پڑھ سکا تھا، آج ذرا وقت ملا تو اس شہ پارے سے لطف اندوز ہوا۔

    جواب دیں
    1. راحیلؔ فاروق
      1 ستمبر 2018ء بوقت 19:57

      بےحد شکریہ، بھائی۔

      آپ کو یہاں پا کر بہت خوشی ہوئی۔ داد کا بھی تشکر!

      جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

ترے روئے زیبا سے وحشت نہیں

29 مارچ 2018ء

جب جنوں پر سراب ہنستا ہے

24 اکتوبر 2017ء

ان کی آنکھوں میں ڈال کر آنکھیں

8 اکتوبر 2020ء

سرِ مکتب سرِ محفل سرِ بازار گزری ہے

10 اگست 2021ء

دنیا کتاب میں ہے نہ عقبیٰ نصاب میں

2 مئی 2019ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔