مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

یا رب یہ کس آسیبِ تمنا کا اثر ہے

غزل

21 جنوری 2018ء

یا رب یہ کس آسیبِ تمنا کا اثر ہے
دل ڈھونڈ رہا ہوں نہ ادھر ہے نہ ادھر ہے

دیوانے کو کیا اس سے کہ اسود ہے کہ احمر
پتھر کو مبارک ہو کہ دیوانے کا سر ہے

دیکھیں گے حقیقت کو حیاتِ اَبَدی میں
فی‌الحال تو افسانۂِ دل پیشِ نظر ہے

آنکھوں سے نہ ٹپکے گا تو جھلکے گا غزل میں
آخر مری جاں خونِ جگر خونِ جگر ہے

جو یاد میں گزرے سو وہی پَل ہے زمانہ
جو آہ میں ڈھل جائے وہی سانس امَر ہے

کوچے میں کبھی جھانک تو معلوم ہو تجھ کو
کہتے ہیں کہ دنیا بھی فقط راہ‌گزر ہے

مُلّا کے فرشتوں کو بھی کوثر کا نہیں علم
میخوار سے پوچھو جسے اندر کی خبر ہے

دھڑکن ہے جو سینے میں تو دھڑکا ہی اسے جان
راحیلؔ تجھے عشق نہیں عشق کا ڈر ہے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامعشق ہو اور کوئی صورتِ اظہار نہ ہو
اگلا کلامہم مر گئے تو ایک بڑا کام ہو گیاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

1 خیال ”یا رب یہ کس آسیبِ تمنا کا اثر ہے“ پر

  1. عمیر خان
    15 جنوری 2026ء بوقت 05:47

    غزل غزل غزل 💕
    آفرین آفرین آفرین 💕

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

یاد کرنے سے بھی ظالم کو نظر لگتی ہے

12 جنوری 2024ء

رباعی شمارۂِ ۶

21 اکتوبر 2018ء

تم اپنے حسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے

4 فروری 2017ء

کس کے شعروں میں کس کی باتیں ہیں

4 اپریل 2018ء

وقت بیتا محبت پرانی ہوئی

3 نومبر 2016ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔