مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

اے خوشا وہ لمحہ عاشق کا قلم جب سر ہوا

غزل

21 اگست 2016ء

اے خوشا وہ لمحہ عاشق کا قلم جب سر ہوا
بجھ گئی ہجراں کی آگ اور دل کا صحرا تر ہوا

کیا عجب بخشے ہی جائیں اس سعادت کے سبب
کافروں کا آج پھر چرچا سرِ منبر ہوا

میری حالت پر نظر مت نامہ بر! کر، یہ بتا
یار کا کیا حال میری داستاں سن کر ہوا

صورِ اسرافیل تو ایک استعارہ ہے فقط
آہ سے عورت کی ہو گا جب بپا محشر ہوا

مجھ سے بہتر کون جانے غم کی عظمت کو کہ میں
دل ہوا، دلبر ہوا، ناظر ہوا، منظر ہوا

خوش رہے راحیلؔ جو غم سے چھڑا دامن گئے
بھول جاؤ تم بھی ان کو جو ہوا بہتر ہوا

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامضبط مشکل میں ہے عشق اس سے بڑی مشکل میں ہے
اگلا کلامغمNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

10 خیالات ”اے خوشا وہ لمحہ عاشق کا قلم جب سر ہوا“ پر

  1. اُمِ داؤد
    24 اگست 2016ء بوقت 07:43

    مجھ سے بہتر کون جانے غم کی عظمت کو کہ میں
    دل ہوا، دلبر ہوا، ناظر ہوا، منظر ہوا
    بہت خوب!
    بہت ہی پیاری غزل ہے۔دعاؤں بھری داد قبول کیجیے۔
    سب اشعار لاجواب ہیں۔لو جی غزل کے چکر میں چائے ٹھنڈی ہوگئی۔ہاہاہاہا۔
    کیا یہ پہلا پتھر ہے؟

    جواب دیں
  2. اُمِ داؤد
    24 اگست 2016ء بوقت 07:44

    مجھ سے بہتر کون جانے غم کی عظمت کو کہ میں
    دل ہوا، دلبر ہوا، ناظر ہوا، منظر ہوا
    بہت خوب!
    بہت ہی پیاری غزل ہے۔دعاؤں بھری داد قبول کیجیے۔
    سب اشعار لاجواب ہیں۔لو جی غزل کے چکر میں چائے ٹھنڈی ہوگئی۔ہاہاہاہا۔
    کیا یہ پہلا پتھر ہے؟

    جواب دیں
    1. راحیل فاروق
      24 اگست 2016ء بوقت 10:48

      ہاہاہاہا۔
      بہت بہت شکریہ وقت دینے کا، آپا۔
      پتھر تو اسے بہرحال ہم نہیں سمجھتے۔ 🙂

      جواب دیں
  3. اُمِ داؤد
    25 اگست 2016ء بوقت 04:20

    بہنیں خاص کر آپائیں بھائیوں/ویروں پہ پھول پھینکتے ہوئے بھی ڈرتی ہیں کہ اِن میں سے کسی میں کانٹا نہ ہو۔
    جیتے رہیے۔ خوش رہیے۔
    محفل اداس ہے البتہ۔

    جواب دیں
    1. راحیل فاروق
      27 اگست 2016ء بوقت 21:27

      محبت کی اس انتہا پر تو تشکر بھی محال ہو جاتا ہے، آپا۔ کیسی باتیں کرتی ہیں؟
      آپ بھی سدا خوش رہیے۔ سدا کا مطلب جانتی ہیں آپ؟ کم از کم اتنا کہ میرے پوتے پوتیاں اور ان کے نواسے نواسیاں اور ان کے پوتے پوتیاں۔۔۔۔ الخ بھی آپ کی دعائیں لیا کریں۔ 🙂
      رہی محفل تو وہ کبھی اداس نہیں ہوتی۔ ورنہ محفل کاہے کی؟
      آپ کا ملال البتہ جاتا رہے گا۔ آپ یہاں تشریف لے آتی ہیں یہ کم ہے بھلا؟
      میرے لیے تو پنجابی محاورے کے مطابق کبے نوں لت پے گئی اے۔ الٹا یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ اب جناب بھی اس بلاگ کا چکر لگا لیتی ہیں۔ 🙂

      جواب دیں
  4. اُمِ داؤد
    25 اگست 2016ء بوقت 04:20

    بہنیں خاص کر آپائیں بھائیوں/ویروں پہ پھول پھینکتے ہوئے بھی ڈرتی ہیں کہ اِن میں سے کسی میں کانٹا نہ ہو۔
    جیتے رہیے۔ خوش رہیے۔
    محفل اداس ہے البتہ۔

    جواب دیں
  5. Spherical square
    3 ستمبر 2016ء بوقت 22:36

    بھئی کس سے بحث ہو گئی آپ کی.

    جواب دیں
    1. راحیل فاروق
      4 ستمبر 2016ء بوقت 07:30

      ہاہاہاہاہاہا۔
      بحث کی بابت تو یہ پوچھنا چاہیے کہ کس سے نہیں ہوئی۔ فتنے کی جڑ وہیں پہ نکلے گی!

      جواب دیں
  6. Spherical square
    4 ستمبر 2016ء بوقت 18:09

    یہ بھی صحیح ہے. کس سے نہیں ہوئی؟

    جواب دیں
    1. راحیل فاروق
      5 ستمبر 2016ء بوقت 13:45

      تازہ ترین اشاعت ملاحظہ فرمائیں۔
      اردو محفل: امتحاں اور بھی باقی ہو تو یہ بھی نہ سہی!

      جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

یوں تو آنکھیں بہت بولتی رہ گئیں

17 جولائی 2023ء

بگڑے ہوؤں کے نام

8 دسمبر 2018ء

سرِ مکتب سرِ محفل سرِ بازار گزری ہے

10 اگست 2021ء

حسن کا عشق سے نباہ نہیں

15 مارچ 2018ء

دل بڑا آبدار موتی ہے

14 نومبر 2021ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔