Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

ساقی بھلے پھٹکنے نہ دے پاس جام کے

غزل

6 ستمبر 2017ء

ساقی بھلے پھٹکنے نہ دے پاس جام کے
نیت تو باندھ سکتے ہیں پیچھے امام کے

قدموں میں دیں جگہ ہمیں اہلِ کرم کہیں
ہم راندگاں ہیں سجدہ‌گہِ خاص و عام کے

آنکھوں کی بات چھڑ گئی باتوں کے درمیان
مے‌خانے والے رہ گئے پیمانے تھام کے

واعظ کو اونچ نیچ محبت کی کیا پتا
یہ مسئلے نہیں علمائے کرام کے

کیا خوب وحی پیرِ خرابات کو ہوئی
جھگڑے ہیں سب حرام حلال و حرام کے

دو چار اشک حال پہ میرے بہائیے
شبنم گرے لبوں پہ کسی تشنہ‌کام کے

آتا نہ ہو برات ستاروں کی لے کے چاند
رخسار سرخ کیوں ہوئے جاتے ہیں شام کے

انسان ہیں فرشتہ و ابلیس ہم نہیں
قائل نہیں رکوع و سجود و قیام کے

اہلِ زمانہ ان سے نہ باندھیں توقعات
عشاق آدمی ہیں حسینوں کے کام کے

شہرِ بتاں میں ہیں جو درِ مے‌کدہ پہ دفن
پہنچے ہوئے بزرگ تھے راحیلؔ نام کے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامصحرا نورد ہوں گے گوشہ گزیں رہیں گے
اگلا کلامسات پردوں سے تری جلوہ‌نمائی نہ گئیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

دل میں ہے دوست کا مکان بھلا

9 مئی 2012ء

تجھے فرصت ہو جو منزل کے سوالوں سے کبھی

24 نومبر 2018ء

آپ کے حسن پہ لکھوں تو بھلا کیا لکھوں

4 نومبر 2021ء

ساغر کا تو نام چل رہا ہے

14 اکتوبر 2020ء

وقت کا نوحہ نہیں حالات کا ماتم نہیں

23 اگست 2022ء

تازہ ترین

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء

رباعی شمارۂ ۲۸

1 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔