مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

جدل حلال پہ کی کُشت و خوں حرام پہ کی

غزل

29 اکتوبر 2018ء

جدل حلال پہ کی کُشت و خوں حرام پہ کی
پجاریوں نے خدائی خدا کے نام پہ کی

غضب کی شعلہ بیانی ہے منہ میں آگ ہے آگ
خدا نے خوب پکڑ شیخ کے کلام پہ کی

یہی عوام جو ہیں بھیڑ بکریوں کی طرح
خواص نے بھی حکومت انھی عوام پہ کی

زوالِ اُمّہ کے ہم لوگ ذمہ دار نہیں
یہ چوٹ وقت نے خود وقت کے امام پہ کی

خود اس نے حشر نہ برپا کیا تو پھر ناچار
توجہ مولویوں نے خدا کے کام پہ کی

یہ کس نے کفر پہ پھبتی کَسی ہے منبر سے
ستم ظریف نے کیا بات کس مقام پہ کی

جو ناگوار ہوئی شیخ کی طبیعت کو
وہ بات ختم ہی دنیا کے اختتام پہ کی

کسی کسی نے لیا کام عقل سے راحیلؔ
وگرنہ اس نے عنایت تو خاص و عام پہ کی

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلاماے تو کہ تجھے کہاں نہ کھوجا
اگلا کلامرباعی شمارۂِ ۷Next

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

2 خیالات ”جدل حلال پہ کی کُشت و خوں حرام پہ کی“ پر

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی
    29 اکتوبر 2018ء بوقت 16:47

    السلام علیکم
    ماشاءاللہ ،
    بہت عمدہ لاجواب غزل بھیا۔

    جواب دیں
  2. راحیلؔ فاروق
    31 اکتوبر 2018ء بوقت 19:09

    وعلیکم السلام، نقیبی بھائی۔

    میں آپ کی محبت اور مستقل حوصلہ افزائی کے لیے بےانتہا ممنون ہوں۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیرِ کثیر عطا فرمائے اور یہ تعلقِ خاطر سلامت رکھے!

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی

10 نومبر 2016ء

میرے طبیب کی قضا میرے سرھانے آ گئی

10 اگست 2016ء

رباعی شمارۂِ ۵

16 ستمبر 2018ء

عید الضحیٰ

7 جون 2025ء

سب سوال اس خیال سے ٹالے

6 فروری 2018ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔