Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

سیلاب ہی سیلاب ہیں ساحل نہیں رکھتے

غزل

19 جولائی 2018ء

سیلاب ہی سیلاب ہیں ساحل نہیں رکھتے
ہم درد تو رکھتے ہیں مگر دل نہیں رکھتے

آوارہ مزاجوں کو فقیروں کی دعا ہے
منزل نہیں رکھتے غمِ منزل نہیں رکھتے

کشکول نہ شایاں سہی دہلیزِ حرم کے
کیا کاسۂِ سر بھی ترے سائل نہیں رکھتے

آنکھوں ہی سے وہ کھینچتے ہیں دل کی طنابیں
بازو مری گردن میں حمائل نہیں رکھتے

لیلٰی کی طرح چھپ کے تماشا نہیں کرتے
پردے کی طرح پردۂِ محمل نہیں رکھتے

ہر جوہرِ قابل کو وہ سرکار میں اپنی
رکھتے ہیں مگر پھر کسی قابل نہیں رکھتے

راحیلؔ میاں شمع نہیں شعلہ ہیں شعلہ
محشر تو بپا رکھتے ہیں محفل نہیں رکھتے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامکون سا شعر انتخاب نہیں
اگلا کلامیونہی ہنس ہنس کے ترے غم کا سبب میں پوچھوںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

بےبہا نکتے بےصدا باتیں

29 مارچ 2017ء

حال کہنے کی بھی مجال نہیں

17 جون 2022ء

یا رب یہ کس آسیبِ تمنا کا اثر ہے

21 جنوری 2018ء

کسی کے کان میں کہنی تھی عام کہہ دی ہے

1 اکتوبر 2021ء

عشق کا نام پتا تو ہو گا

21 دسمبر 2011ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔