Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

الفت کے گنہگار تجھے یاد کریں ہیں

غزل

16 مارچ 2014ء

عمران-شاہدؔ

عمران شاہدؔ مرحوم دیپالپور کے ایک نوجوان شاعر تھے۔ ۱۰ مارچ ۲۰۱۴ء کو کینسر سے وفات پائی۔ موصوف کی ایک نہایت عمدہ غزل "سب بے خود و ہشیار مجھے یاد کریں گے” کا جواب اس مرثیہ کی صورت میں ہم نے دینے کی کوشش کی ہے۔ سچ کہتے تھے تم، پیارے بھائی!

الفت کے گنہگار تجھے یاد کریں ہیں
فرقت کے سزاوار تجھے یاد کریں ہیں

ٹیکیں ہیں تری قبر پہ جب چاند سا ماتھا
یارانِ طرحدار تجھے یاد کریں ہیں

عرشوں سے پکاریں ہیں زمینوں سے صدائیں
کیا کیا ترے بیمار تجھے یاد کریں ہیں

جا چھوڑ کے ہم درد کے ماروں کو چلا جا
افلاک کے اس پار تجھے یاد کریں ہیں

روئیں ہیں مساجد میں تجھے سجدہ گزاراں
میخانوں میں میخوار تجھے یاد کریں ہیں

قاتل سے کہو کوئی کہ غفلت کی بھی حد ہے
بیٹھے ہیں سرِ دار تجھے یاد کریں ہیں

اے تو کہ ترے نام پہ بکتا تھا غمِ دل
غزلوں کے خریدار تجھے یاد کریں ہیں

تو بھی تو یونہی ہم سے عبث روٹھ گیا ہے
ہم بھی یونہی بیکار تجھے یاد کریں ہیں

قاصد تجھے پہنچائیں گے احوال کہاں تک
دل والے بہت بار تجھے یاد کریں ہیں

اے شاہدِؔ دل دار اکیلا نہیں راحیلؔ
روئیں ہیں سبھی یار تجھے یاد کریں ہیں

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلاماے یادِ رفتگاں مجھے جینے کا چھوڑیو
اگلا کلامکون زنجیر توڑ سکتا ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

رباعی شمارۂ ۲۴

8 مارچ 2021ء

ٹھہر گئے مگر آوارگی نہیں چھوڑی

8 مارچ 2018ء

رباعی شمارۂِ ۷

30 اکتوبر 2018ء

رباعی شمارۂِ ۴

8 ستمبر 2018ء

ماں جی سے

14 فروری 2016ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔