Skip to content
  • قرارداد
  • تشہیر
  • راحیلؔ
  • ضوابط
  • رابطہ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • راحیلؔ
  • ضوابط
  • رابطہ
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • عروض
  • نثر
  • شاعری
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • معاصرین

فرہنگِ آصفیہ

اردو لغت

اردو زبان کی پہلی مکمل اور جامع لغت۔ تلاش کی سہولت کے ساتھ!

  • لغت
  • تعارف
  • معروضات
  • لغت
  • تعارف
  • معروضات

دودھ توڑنا

عقیدہ

سلامی

سالہاسال

دربار کرنا

زیادہ خیریت ہے

ادبِ عالیہ

کلاسیکی ادب

اردو زبان کی شاہکار کتب۔ ٹائپ شدہ۔ مکمل یونیکوڈ (Unicode) متن کے ساتھ۔

  • تعارف
  • کتب
  • موضوعات
  • مصنفین
  • شمولیت
  • تعارف
  • کتب
  • موضوعات
  • مصنفین
  • شمولیت
یورپ کے بانکے - عبدالحلیم شررؔ

یورپ کے بانکے

سلکِ گوہر - اردو زبان و ادب کی پہلی غیر منقوط کتاب

سلکِ گوہر

سیرِ ایران - محمد حسین آزادؔ

سیرِ ایران

لہجہ

صوتی ادب

اردو شعر و ادب کے منتخب شہ پارے۔ راحیلؔ فاروق کی آواز میں!

  • تعارف
  • فہرست
  • ادبا
  • اصناف
  • تعارف
  • فہرست
  • ادبا
  • اصناف

آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے

اردو عروض

راحیلؔ فاروق

اردو شاعری کے اوزان و بحور کا فن۔ تقطیع، زحافات، قوافی اور بلاغت کے مفید مباحث کے ساتھ!

  • تعارف
  • فہرست
  • ابواب
  • مصطلحات
  • تعارف
  • فہرست
  • ابواب
  • مصطلحات

مصطلحات

اردو زبان میں علمِ عروض اور متعلقہ مباحث کی پہلی آن لائن لغت۔ عروضی اصطلاحات کے معانی، تلفظ اور مثالیں۔

محاورے، روزمرہ، تلمیح اور ضرب المثل (کہاوت) کے معانی اور فرق

دو حرفی الفاظ

تشدید، غنہ اور مخلوط حروف

رباعی کے چوبیس اوزان اور انھیں یاد رکھنے کے لیے ایک رباعی

مصطلحاتِ عروض

اردو نثر

راحیلؔ فاروق

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ ادبی، معاشرتی، فکری اور مذہبی موضوعات پر اظہارِ خیال۔

  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
  • زمرے
  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
  • زمرے

کیفیات

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ سماجی واسطوں پر دیے جانے والے سٹیٹس (status) کی طرح!

۔۔۔نکلا چوہا

شکر کا حقیقی مفہوم

ہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں

تم کو خبر ہونے تک

کیفیات

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق

راحیلؔ فاروق کی اردو شاعری۔

  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
  • زمرے
  • تعارف
  • فہرست
  • اصناف
  • زمرے

توڑ ڈالیں قلم تو بہتر ہے

ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو

زار

راحیلؔ فاروق

راحیلؔ فاروق کا پہلا اور تاحال آخری مجموعۂ کلام۔

  • تعارف
  • فہرست
  • پیش لفظ
  • پی ڈی ایف
  • تعارف
  • فہرست
  • پیش لفظ
  • پی ڈی ایف

رحم کھا کشمکشِ جاں پہ، کوئی راہ نکال

کھنڈ گئی شاخچوں پہ زردی دوست

اردو اقوالِ زریں

سنہری باتیں

حکمت و دانائی کے بیش قیمت موتی جنھیں دنیا بھر کی زبانوں سے منتخب کر کے ہم نے اردو میں پیش کیا ہے۔ عظیم اور مشہور شخصیات کی سنہری باتیں!

  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان

تمام دانش مندانہ سوچیں پہلے ہی سوچی جا چکی ہیں۔ جو ضروری ہے وہ صرف اس قدر ہے کہ ان پر دوبارہ غور کیا جائے۔

گوئٹے
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

امید جاگتی آنکھوں کا خواب ہے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

ضرب الامثال

راحیلؔ فاروق

لوک دانش کے شاہکار جملے، مصرعے اور اشعار۔ اردو میں رائج مشہور کہاوتیں!

  • تعارف
  • فہرست
  • زبان
  • زمرہ
  • تعارف
  • فہرست
  • زبان
  • زمرہ

بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا

الاقارب کالعقارب

اندھیر نگری چوپٹ راجا

قدرِ جوہر شاہ داند یا بداند جوہری

اردو محاورات

عشرت جہاں ہاشمی

اردو محاوروں کا دلکش گلدستہ۔ زبان، ادب اور تہذیب کے طلبہ کے لیے ایک مفید دستاویز!

اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ۔ محترمہ عشرت جہاں ہاشمی کی وقیع کتاب کے مندرجات جو اردو گاہ پر مراسلہ وار پیش کیے گئے ہیں۔

  • تعارف
  • فہرست
  • مقدمہ
  • اہمیت
  • ادب
  • مراجع
  • تعارف
  • فہرست
  • مقدمہ
  • اہمیت
  • ادب
  • مراجع

اردو املا

اردو کے رسمِ خط کے مطابق، لفظ میں حرفوں کی ترتیب کا تعین، ترتیب کے لحاظ سے اس لفظ میں شامل حرفوں کی صورت اور حرفوں کے جوڑ کا متعارف طریقہ؛ ان سب کے مجموعے کا نام اِملا ہے۔

– رشید حسن خان

املا نامہ

گوپی چند نارنگ

اردو لکھنے کا منشور۔ املا کے قواعد اور اصولوں کی مستند ترین دستاویز!

  • املا
  • املا نامہ
  • مقدمہ
  • ابواب
  • املا
  • املا نامہ
  • مقدمہ
  • ابواب

معاصرین

اردو گاہ

عصرِ حاضر کے ادیبوں کی منتخب نگارشات۔

  • معاصرین
  • فہرست
  • مصنفین
  • اصناف
  • موضوعات
  • لکھیے
  • برأت
  • معاصرین
  • فہرست
  • مصنفین
  • اصناف
  • موضوعات
  • لکھیے
  • برأت

دو گھڑی کی اور مہلت ہے ذرا جلدی کرو

معاصر ادب
  • نواب نقوی
  • غزل
اردو گاہ

اردو کا بہترین بلاگ

خوش آمدید!

اردو گاہ ایک برقی بیاض ہے جس کے زیادہ تر مندرجات اردو زبان و ادب کی کلاسیکی روایت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہمیں اہلِ زبان ہونے کا دعویٰ ہے نہ زبان دان ہونے کا زعم۔ مگر ایک چیز جسے محبت و مودت کہتے ہیں, اردو کے لیے ہمارے ہاں بدرجۂِ اتم موجود ہے۔ اردو گاہ اکیسویں صدی کے تناظر میں اسی جذبے کا ایک نیازمندانہ اظہار ہے۔

اردو زبان و ادب

کی

دلکش ترین ویب سائٹ

ریختہ کہلانے والی ایک گری پڑی بولی جسے دہلی و لکھنؤ کے شرفا نے محض چند صدیاں پیشتر گود لینے کا فیصلہ کیا تھا، آج اردو کے نام سے عصرِ حاضر کی مقبول ترین زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔ محققانہ موشگافیوں سے قطعِ نظر، اس کے ادب کی تاریخ بھی دو تین سو برس سے زیادہ پرانی نہیں۔ پھر کیسی لطف کی بات ہے کہ دنیا میں بسنے والا ہر چوتھا پانچواں آدمی اردو بولتا ہے، پڑھتا ہے، لکھتا ہے، سمجھتا ہے یا کم سے کم سنتا ہے۔

اردو کے نقوش پنجابی، سندھی، دکنی، برج بھاشا، کھڑی بولی اور سنسکرت وغیرہ جیسی مقامی بولیوں کی دین ہیں مگر اس کے رنگ عربی، فارسی، ترکی، انگریزی، پرتگالی، اطالوی وغیرہ جیسی بدیسی زبانوں سے مستعار ہیں۔ ارتقائی اعتبار سے اسے لشکری کہنا ممکن ہو یا نہ ہو مگر اپنی ساخت کے لحاظ سے یہ واقعی دیس دیس کے پھول بوٹوں کا ایک دلآویز گلدستہ ہے۔ پھر زبان ہی نہیں، ادب کی بھی یہی کیفیت ہے۔ اس نے قصیدہ اہلِ عرب سے لیا، رباعی اور غزل ایرانیوں سے، گیت ہندوستان کی مدھرتا سے، افسانہ اور ناول مغرب سے، داستان ایشیا سے، نظم کی اکثر ہیئتیں یورپ سے، تنقیدی روایت ہر کہیں سے اور مرثیہ خود پیدا کیا۔ کون کہہ سکتا ہے کہ یہ زبان اور اس کا ادب عالمِ تہذیب کا ایک جیتا جاگتا معجزہ نہیں؟

اردو گاہ اردو کی عظمتوں کو اس کے ایک چاہنے والے کا خراجِ تحسین ہے۔ ایک نذرانۂ عقیدت ہے جس کا پیش کرنا بجائے خود ایک اعزاز ہو گیا ہے۔ ایک اعتراف ہے کہ اردو کی ہمہ گیری اور ہمہ داری کے قتیل وہ بھی ہیں جن کی یہ مادری زبان نہیں۔ ٹیکنالوجی کی برق رفتار اور گریز پا دنیا میں یہ ویب سائٹ ایک یاد دہانی ہے کہ بدلتے موسموں کے ساتھ برگ و بار تو بدل جاتے ہیں مگر جڑ کے پکے پیڑ جوں کے توں رہتے ہیں۔ کتب اور رسائل کا دور بھلے گزر چکا ہو مگر اردو زبان و ادب کا چھتنار درخت آج بھی حرف و صوت کے گوناگوں میووں سے بارور ہے۔ یہ ہے اردو اور اردو گاہ کا رشتہ!

اردو زندہ باد

جب تک ہیں آسمان پر مہر و ماہ
جب تک ہے کسی کے دل کو دل سے راہ
جب تک ہم ہیں جب تک ہے اردو گاہ
اردو زندہ رہے گی ان شاء اللہ

شعبہ جات

اردو لغت - فرہنگِ آصفیہ

لغت

فرہنگِ آصفیہ۔ آن لائن!

اردو شاعری

شاعری

راحیلؔ فاروق کی اردو شاعری

ضرب الامثال (کہاوتیں)

امثال

لوک دانش۔ مشہور کہاوتیں مع تشریح

اردو عروض

عروض

عروضی مباحث۔ فنِ شعر گوئی

ادبِ عالیہ

ادب

اردو کا کلاسیکی ادب۔ ٹائپ شدہ

اردو نثر

نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات

اردو محاورات

محاورات

اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ

معاصرین

معاصرین

عہدِ حاضر کے ادیبوں کی منتخب نگارشات

لہجہ - تحت اللفظ شاعری اور نثر کی بلند خوانی

لہجہ

صوتی ادب۔ شعرِ اردوئے معلیٰ بزبانِ راحیلؔ

اردو اقوالِ زریں

اقوال

سنہری باتیں۔ اردو اقوالِ زریں!

اردو املا - املا نامہ

املا

املا نامہ۔ اردو املا کے بنیادی اصول

زار (کتاب)

زار

راحیلؔ فاروق کا پہلا شعری مجموعہ

“
ہم روایت شکن روایتـ ساز!

لب و لہجہ غزل خوانی کا کس کو آج کل ایسا

زبان و ادب کے شائقین کا پسندیدہ ترین یوٹیوب چینل

@Urdu

اردو گاہ

ایک بغاوت، ایک روایت

اردو گاہ ایک بغاوت ہے۔ ایک عام آدمی کی حیثیت سے بہت غور کرنے کے باوجود میں اپنے زمانے کے زیادہ تر ادبی، فکری اور مذہبی رویوں سے اتفاق نہیں کر سکا۔ میں نے تجرد اور تنہائی کو ادیبوں، شاعروں، دانش وروں اور عالموں کی منڈلیوں پر ترجیح دی ہے۔ اس تغافل کا ردِ عمل بھی تجاہل ہی ہو سکتا تھا سو ہے۔

اردو گاہ پر آپ بہت بار الٹی گنگا بہتی دیکھیں گے۔ اس جرم کی پاداش میں سیدھے لوگ اسے لائقِ اعتنا نہیں سمجھتے۔ مگر یہی وہ مقام ہے جہاں میں اپنی کمزور بغاوت کو ایک طاقت ور روایت کے آگے سجدہ کرتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ بدھ سے منٹو تک ہر اس مردود کی روایت۔۔۔ جس نے اپنے عہد کے مسلمات کو خواہ مخواہ مسلمات تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ ممکن ہے کہ یہ میری غلطی ہو۔ مگر جاننے سے پہلے ماننا زیادہ بڑی غلطی ہے۔ ہر چہ بادا باد!

راحیلؔ فاروق

آپ اس وقت دنیا کی پہلی ایسی ویب گاہ پر موجود ہیں جس کا پتا اردو ہی میں لکھا جاتا ہے۔ یعنی الف، رے، دال، واؤ ڈاٹ کام۔ اردو گاہ انٹرنیٹ پر اس لحاظ سے بھی ممتاز ہے کہ یہ اردو دنیا کا سب سے بڑا ذاتی بلاغ (بلاگ = Blog) ہے۔ اسے کئی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر شعبے کے روابط ایک مرکزی لائحہ (menu) کے ذریعے تمام صفحوں پر فراہم کر دیے گئے ہیں۔ آپ کے ذوق کی تسکین کے لیے یہاں شاعری، نثر، کہاوتیں، کلاسیکی ادب، تحت اللفظ قرأتیں، عروضی و لسانی مباحث اور بہت کچھ ایسا موجود ہے جو اور کہیں نہیں۔ امید ہے کہ یہ دورہ آپ کے لیے نہایت خوشگوار اور یادگار ثابت ہو گا۔

تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ!

ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔