مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

شہر والی

نظمِ معریٰ

16 اکتوبر 2020ء

ہونٹ کانپے تھے ہاتھ چھوٹا تھا
دل چھناکے کے ساتھ ٹوٹا تھا

تیرے گالوں پہ جم گئے آنسو
میری آنکھوں میں وقت ٹھیر گیا
یہ نشانی بھی یادگار رہی
ناؤ ڈوبی تو تختہ تیر گیا

دل میں تاریکیاں اتر آئیں
شہر کے قمقمے دمکتے رہے
آہ سینے میں گھٹ گئی لیکن
شہر کے ولولے چہکتے رہے

سوگ تھے اور کوئی شخص نہ تھا
روگ تھے اور کوئی شخص نہ تھا
زندگی لٹ رہی تھی میلے میں
لوگ تھے اور کوئی شخص نہ تھا

کہ جو ماتم کرے محبت کا
نوحہ لکھے پرائی قسمت کا

جس نے تجھ کو پلٹ کے دیکھا ہو
جس نے مجھ پر نگاہ ڈالی ہو
ہاتھ کوئی تھپکنے والا ہو
یا کوئی آنکھ رونے والی ہو

بڑے شہروں کی خیر ہو لیکن
اندھے بہروں کی خیر ہو لیکن

ایسے دیہات میں نہیں ہوتا
عورتیں سینہ پیٹتی ہیں یہاں
جانے والوں کے پاؤں پڑتی ہیں
گھر کی جانب گھسیٹتی ہیں یہاں

اور جاہل گنوار قسم کے مرد
روتے ہیں مار مار کر دھاڑیں
ہاتھ رکھتے ہیں یار مونہوں پر
ورنہ افلاک کا جگر پھاڑیں

غم میں اک دوسرے کے روتے ہیں
لوگ لوگوں کے پاس ہوتے ہیں

کیا ستم ہے کہ تھے تو دیہاتی
ہم مگر ایک شہر میں بچھڑے
وہ جو معراج ہے تمدن کی
اس ترقی کی لہر میں بچھڑے

بڑے شہروں سے خوف آتا ہے
ایسی لہروں سے خوف آتا ہے

زندگی جاگتی ہے شہروں میں
رات بھر رات ہو نہیں سکتی
ہانپ جاتا ہے دوڑ دوڑ کے وقت
پیار کی بات ہو نہیں سکتی

شہر میں راستے تو ہوتے ہیں
شہر میں منزلیں نہیں ہوتیں
آسماں نے انھیں فریب دیا
کاش یہ بستیاں زمیں ہوتیں

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامساغر کا تو نام چل رہا ہے
اگلا کلامتجھ سے ملاقات الگ بات ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

دل کی باتوں میں ذرا سی بھی حقیقت نہیں کیا

6 جولائی 2017ء

حسن بھی تو ہے عشق بھی تو ہے

25 جون 2019ء

رباعی شمارۂِ ۱

23 ستمبر 2016ء

آزادی

6 اگست 2025ء

ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو

29 جنوری 2017ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔