Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

تم سرِ کوہ طور ہی اچھے

غزل

5 جولائی 2019ء

تم سرِ کوہ طور ہی اچھے
نور یہ ہے تو دور ہی اچھے

عاصی ان کے حضور ہی اچھے
عظمتوں سے قصور ہی اچھے

نکتے بین السطور ہی اچھے
جو ہوں وہ بے شعور ہی اچھے

اچھے اچھے ضرور ہی اچھے
ہم میں فسق و فجور ہی اچھے

یا تو جائے نہ قبر میں انسان
ورنہ اہلِ قبور ہی اچھے

ہیں جو اچھے تو کس لیے ہیں آپ
نیتوں میں فتور ہی اچھے

دل میاں اب قرار آیا ہے
آپ زخموں سے چور ہی اچھے

زندگی جھونکنی نہیں پڑتی
اس شکم سے تنور ہی اچھے

زندگی کو بھی جانتے ہیں ہم
عاشقی کے امور ہی اچھے

ہمیں روکیں نہ نازنینوں سے
شیخ مشتاقِ حور ہی اچھے

اہلِ دل ناصبور ہیں اچھا
اہلِ دل ناصبور ہی اچھے

بے سرا سچ ہے فلسفہ راحیلؔ
نغمہ ہائے زبور ہی اچھے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامدوست کا دل میں دم غنیمت ہے
اگلا کلاموہم و گمان میں نہ سہی پر نظر میں ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

جہاں جہاں تجھے ڈھونڈا وہاں وہاں پایا

8 جون 2019ء

دوست ہو کر دوستی کو کچھ سمجھتے ہی نہیں

19 جنوری 2022ء

اس غبار میں کس کا نقشِ پا نظر آیا

25 ستمبر 2018ء

مَولا و مُلّا

31 اکتوبر 2018ء

صحرا نورد ہوں گے گوشہ گزیں رہیں گے

20 اگست 2017ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔