مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

ترے وِصال سے جو احتِمال تھا سو ہے

غزل

24 دسمبر 2018ء

ترے وِصال سے جو احتِمال تھا سو ہے
فِراق میں بھی یہی دل کا حال تھا سو ہے

جواب تھا سو نہیں ہے سوال تھا سو ہے
خِرَد کے خواب کا حاصل خیال تھا سو ہے

تمھارے ہجر میں جینا محال تھا سو ہے
مگر وہ حوصلہ جو لازوال تھا سو ہے

تمھاری یاد کو دل سے نہ دھو سکے آنسو
اس آئنے میں یہی ایک بال تھا سو ہے

حرام پردہ نشینوں پہ ہے کہ سانس بھی لیں
یہ ننگ صرف حرَم میں حلال تھا سو ہے

نئے تو روز نکلتے ہی رہتے ہیں لیکن
وہ راستہ جو بہت پائمال تھا سو ہے

فرِشتگی کے یہ غازے یہ شَیطَنَت کے نقاب
بشَر ہمیشہ ہی سے خال خال تھا سو ہے

ہمارے پاس جو تھا یاد بھی نہیں کیا تھا
تمھارے پاس جو حسن و جمال تھا سو ہے

غضب تو یہ ہے کہ تیرا اسیر پہلے بھی
اسیرِ سلسلۂِ ماہ و سال تھا سو ہے

مَرا وہ تلخ نوا جس کا نام تھا راحیلؔ
جو ایک شاعرِ شیریں مَقال تھا سو ہے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامنظر آتی تھی کدھر اور کدھر کی نکلی
اگلا کلامظفرؔ اقبال کو غزلیں مری دکھلاؤ کوئیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

2 خیالات ”ترے وِصال سے جو احتِمال تھا سو ہے“ پر

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی
    25 دسمبر 2018ء بوقت 01:19

    السلام علیکم ،
    حاضری قبول فرمائیں ۔

    جواب دیں
  2. راحیلؔ فاروق
    25 دسمبر 2018ء بوقت 20:23

    وعلیکم السلام، پیارے بھائی۔

    آپ واقعی کسی سچے پیر کے مرید ہیں۔ اس درجے کی محبت اور اخلاص بےپیروں کو نصیب نہیں ہوتا شاید۔

    باری تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے اور مجھ جیسوں پر آپ کی کرم فرمائیاں برقرار رکھے۔

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

پھر تمھارا فسانہ لے بیٹھا

12 اکتوبر 2018ء

دوست ہو کر دوستی کو کچھ سمجھتے ہی نہیں

19 جنوری 2022ء

کیا ضروری ہے کہ دیوانے کودیوانہ کہو

3 فروری 2021ء

ہاں تو کس کو ستا کے لوٹ آئے

20 نومبر 2018ء

رباعی شمارۂِ ۲

29 اکتوبر 2016ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔