Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

چل رہا ہے قلم زمانے کا

غزل

18 اکتوبر 2018ء

چل رہا ہے قلم زمانے کا
تم تو عنوان تھے فسانے کا

ہم نے جانا کہ ہم میں بھی کچھ ہے
شکریہ صبر آزمانے کا

آ بسے ہو دلوں میں دنیا کے
گھر نہیں مل سکا ٹھکانے کا

پہلے تھی آرزو خزانے کی
پھر پتا مل گیا خزانے کا

نہ کر اتنا حسد نگاروں سے
تو خدا ہے نگارخانے کا

سننے والا کوئی نہیں تھا آج
آج لطف آ گیا سنانے کا

شیخ کو آرزو شفاعت کی
بن پیے شوق ڈگمگانے کا

تیری آنکھوں کی روشنی کی قسم
عشق ہے نام دل جلانے کا

عشق نے ہونٹ سی لیے راحیلؔ
فیصلہ ہو گیا نبھانے کا

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامپھر تمھارا فسانہ لے بیٹھا
اگلا کلامشے تمام اور ہستئِ لا شے تمامNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

بازار تو ہیں لیکن آفت کی گرانی ہے

1 دسمبر 2018ء

کراچی کا دکھ ہے

28 اگست 2020ء

زمانہ ایک طرف اور جناب ایک طرف

4 اکتوبر 2020ء

اے یادِ رفتگاں مجھے جینے کا چھوڑیو

16 جنوری 2014ء

مجھ بیاباں نورد کو چھت دی

19 دسمبر 2010ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔