Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

عشق ہو اور کوئی صورتِ اظہار نہ ہو

غزل

16 جنوری 2018ء

عشق ہو اور کوئی صورتِ اظہار نہ ہو
تُف ہے اسلوبِ غزل پر کہ فسوں کار نہ ہو

مزہ چکھ لے اسی دنیا میں اگر جنت کا
کون کافر ہے کہ ایمان سے بیزار نہ ہو

پھر تصور نے تراشے ترے بت شرک کیا
دید دشوار ہو پر اتنی بھی دشوار نہ ہو

کون سکھلائے سبق اس دلِ فتنہ جُو کو
اک ترا غم بھی اگر درپئے آزار نہ ہو

رہ گئے اب تو نہ ہونے کے برابر گو ہم
طبعِ نازک پہ تری یہ بھی کہیں بار نہ ہو

مجھے کچھ عار نہیں آپ کی البتہ ہے فکر
چاہتا ہوں کہ تماشا سرِ بازار نہ ہو

ہم گنہگار زمانے کو سمجھتے ہی نہیں
کوئی ہم سا بھی زمانے میں گنہگار نہ ہو

بیکرانی کوئی کس منہ سے بتائے اس کی
اپنی نیّا ہی محبت میں اگر پار نہ ہو

وہ بھی دل ہے کوئی جو جرمِ تمنا نہ کرے
وہ بھی دل ہے کوئی جو غم کا سزاوار نہ ہو

کیا ہے راحیلؔ اگر ہو نہ رسا نالۂِ دل
جنس انمول تبھی ہے کہ خریدار نہ ہو

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامآئے ہیں تو اللہ کرے خوش خبری دیں
اگلا کلامیا رب یہ کس آسیبِ تمنا کا اثر ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

عشق کا حصہ ہیں کھلی آیات

1 مارچ 2011ء

دوست ہو کر دوستی کو کچھ سمجھتے ہی نہیں

19 جنوری 2022ء

حال کہنے کی بھی مجال نہیں

17 جون 2022ء

سیلاب ہی سیلاب ہیں ساحل نہیں رکھتے

19 جولائی 2018ء

اہلِ خرد کی منطق انھی کا کمال ہے

13 اپریل 2019ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔