Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

نئی منطق نئی مشکل میں پڑی رہتی ہے

غزل

31 دسمبر 2017ء

نئی منطق نئی مشکل میں پڑی رہتی ہے
منزل اکثر رہِ منزل میں پڑی رہتی ہے

جیسے غنچہ کوئی شرمندہ ہو موجِ گل سے
ایک نازک سی گرہ دل میں پڑی رہتی ہے

حسن پر داغ تو کیا جانیے کیا ہے لیکن
کچھ شکن سی مہِ کامل میں پڑی رہتی ہے

جاؤ گلزار کے عریاں گل و لالہ کو بتاؤ
وہ بھی لیلیٰ ہے جو محمل میں پڑی رہتی ہے

تھوڑے منعم ہیں کہ پہچانتے ہیں قدر اس کی
جو بہا دامنِ سائل میں پڑی رہتی ہے

قدر مہر و مہ و انجم کی گئی گردش سے
شمع اچھی ہے کہ محفل میں پڑی رہتی ہے

ہائے وہ موت کہ آتی بھی ہے آتی بھی نہیں
بن کے بل بازوئے قاتل میں پڑی رہتی ہے

شاید اب دھل نہ سکے دامنِ پاکاں راحیلؔ
دھول خود جبۂِ عادل میں پڑی رہتی ہے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامتخیلات خرابات شعریات کہ دل
اگلا کلامآئے ہیں تو اللہ کرے خوش خبری دیںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

بازار تو ہیں لیکن آفت کی گرانی ہے

1 دسمبر 2018ء

اپنے غم دیکھتے ہیں اپنے بھرم دیکھتے ہیں

4 اگست 2017ء

ہوتا ہے جو بھی اپنی بلا سے ہوا کرے

31 جولائی 2018ء

یاد رکھتا ہے مجھے، بھول بھی جاتا ہے مجھے

28 اکتوبر 2016ء

چھن گئے خود سے تمھارے ہو گئے​

9 اپریل 2012ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔