Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

ساغر کا تو نام چل رہا ہے

غزل

14 اکتوبر 2020ء

ساغر کا تو نام چل رہا ہے
آنکھوں سے کام چل رہا ہے

جس تال پہ دل دھڑک رہے ہیں
اس تال پہ جام چل رہا ہے

گردش میں رہے پیالہ ساقی
دنیا کا نظام چل رہا ہے

کوثر تو نہیں ہے میکدہ شیخ
جب تک ہیں عوام چل رہا ہے

پینا نظر آ گیا ہے ان کو
جینا بھی حرام چل رہا ہے

کافر نہیں میکدے میں کوئی
خالص اسلام چل رہا ہے

ساقی نے اذان تک نہیں دی
میخانہ تمام چل رہا ہے

راحیلؔ جو چھپ کے پی رہا تھا
پی کر سرِ عام چل رہا ہے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامموتی ہیں کہ اندھوں میں ہنر رول رہا ہے
اگلا کلامشہر والیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

بےبہا نکتے بےصدا باتیں

29 مارچ 2017ء

مادر فروشان

12 مئی 2018ء

دے تلے آسمان نے مارا

24 فروری 2017ء

ہم ترے عشق پہ مغرور نہ ہو جائیں کہیں

2 مارچ 2018ء

وقت کا نوحہ نہیں حالات کا ماتم نہیں

23 اگست 2022ء

تازہ ترین

یومِ مزدور

1 مئی 2023ء

علم و ادب

1 اپریل 2023ء

ہاں آدمی کو عشق بھی کرنا تو چاہیے

21 فروری 2023ء

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Cleantalk Pixel