مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

میں نے کہا کہ عشق تو خانہ خراب ہے

غزل

8 مارچ 2021ء

میں نے کہا کہ عشق تو خانہ خراب ہے
کہنے لگے کہ حسن بھی کچھ کچھ جناب ہے

میں نے کہا کہ آپ کی آنکھیں حسین ہیں
کہنے لگے یہ بات خود اپنا جواب ہے

میں نے کہا کہ حسن پہ مغرور کیوں نہیں
کہنے لگے کہ عشق بھی عزت مآب ہے

میں نے کہا کہ پیش کروں پھول کون سے
کہنے لگے کہ آپ کا دل انتخاب ہے

میں نے کہا کہ دشمنِ ایمان کیوں ہیں آپ
کہنے لگے کہ اس کا الگ ہی ثواب ہے

میں نے کہا کہ عشق شریعت کے ہے خلاف
کہنے لگے کہ حسن کی اپنی کتاب ہے

میں نے کہا کہ روک رہے تھے سبھی مجھے
کہنے لگے شباب بھی آخر شباب ہے

میں نے کہا کہ چاہیے واپس مجھے قرار
کہنے لگے کہ وہ تو نہیں ہے شراب ہے

میں نے کہا کہ آپ نے یہ مجھ سے کیا کیا
کہنے لگے ادھر بھی یہی پیچ و تاب ہے

میں نے کہا کہ عشق میں نیندیں حرام ہیں
کہنے لگے کہ جی نہیں ہر چیز خواب ہے

میں نے کہا کہ آپ تو جانِ حیا نہ تھے
کہنے لگے کہ آپ سے کس کو حجاب ہے

میں نے کہا کہ دیکھیے راحیلؔ کی غزل
کہنے لگے کہ بس یہی لبِ لباب ہے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامرباعی شمارۂ ۲۴
اگلا کلامرباعی شمارۂ ۲۵Next

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

کسی نے کیسے نبھائی ہے آسماں سے نہ پوچھ

23 فروری 2018ء

خوشامد

18 فروری 2026ء

میرے طبیب کی قضا میرے سرھانے آ گئی

10 اگست 2016ء

ہاں تو کس کو ستا کے لوٹ آئے

20 نومبر 2018ء

میری محبت اس کے حوالے جس نے محبت پیدا کی

11 اگست 2010ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔