Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

جھوٹ کی لاج اس قدر رکھنا

غزل

7 نومبر 2018ء

(ایک نادان دوست کے نام)

جھوٹ کی لاج اس قدر رکھنا
اپنی آنکھیں کبھی نہ تر رکھنا

تم سے باہر کہیں نہیں تھا میں
اپنے اندر مری خبر رکھنا

جھوٹ بولے گا بارہا تم سے
اپنے آئینے پر نظر رکھنا

میں سنبھالا نہ جا سکا تم سے
میری یادیں سنبھال کر رکھنا

تم نے ٹھکرائے ہیں بہت سجدے
اب ہمیشہ اٹھا کے سر رکھنا

رہ گیا میں تو قافلے والو
تمھی جاری مرا سفر رکھنا

آدمی سے بڑا نہیں شیطان
خود سے ڈرنا خدا کا ڈر رکھنا

اب میں خاموش ہونے والا ہوں
اب ذرا تھام کر جگر رکھنا

کیا سلیقہ ہے شعر کا راحیلؔ
دل کے ٹکڑے ادھر ادھر رکھنا

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلاممَولا و مُلّا
اگلا کلامہونٹ پہ انگلی رکھ لے دیدۂِ نم سے سچا کوئی نہیںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

دل کی باتوں میں ذرا سی بھی حقیقت نہیں کیا

6 جولائی 2017ء

ناخوش نہیں تو خوش بھی محبت میں ہم نہیں

10 فروری 2018ء

تیرے ہونٹوں کی طرح کھل کے گلابوں نے کہا

3 اگست 2021ء

گلے شکوے تو ہمیں ایک زمانے سے رہے

23 جولائی 2019ء

آئے ہیں تو اللہ کرے خوش خبری دیں

13 جنوری 2018ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔