Skip to content

کمال بھول گیا اور زوال بھول گیا

غزل

6 جون 2017 ء

کمال بھول گیا اور زوال بھول گیا
کہاں کے ماضی و فردا کہ حال بھول گیا

بساط ایسی کہ گویا ابھی الٹتی ہے
اناڑی ایسے کہ شاطر بھی چال بھول گیا

اسے مکالمہ کہیے جمالِ فطرت سے
جواب ڈھونڈنے نکلا سوال بھول گیا

بڑی ہی یاس کے عالم میں گھر کو نکلا ہے
چمن کے بیچ میں صیاد جال بھول گیا

ہمیں تو عشق میں خود عشق کی خبر نہ رہی
تمھیں بھی خیر سے اپنا جمال بھول گیا

رقیب ہوتے ہیں کیسے ٹکے ٹکے کے لوگ
برا ہو حافظے کا میں مثال بھول گیا

فراق کاٹنے راحیلؔ مجھ سے سیکھے کوئی
شبیہ یاد رکھی ماہ و سال بھول گیا

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامرہ نشینوں کو سواروں پہ ہنسی آنے لگی
اگلا کلامہوں مگر بے‌نشان ہوں میں بھیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

ہاں تو کس کو ستا کے لوٹ آئے

20 نومبر 2018 ء

جھوٹ کی لاج اس قدر رکھنا

7 نومبر 2018 ء

ملتے رہو کہ عاشق دیوانہ ہو نہ جائے

18 مارچ 2019 ء

کمزوری اور امن

27 فروری 2019 ء

کون سا شعر انتخاب نہیں

10 جولائی 2018 ء

تازہ ترین

کسی کے بام پہ آ کر مچل گیا سورج

18 جولائی 2022 ء

حال کہنے کی بھی مجال نہیں

17 جون 2022 ء

حاصلِ مشاعرہ

26 مئی 2022 ء

عید مبارک

2 مئی 2022 ء

رباعی شمارۂ ۲۶

23 مارچ 2022 ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ