اِسم مُؤنّث
دھات کا بنا ہؤا خول یا چھلّا چناچہ شام لگانا یا جڑنا اسی کے واسطے آتا ہے۔
اِسم مُؤنّث
وقت مغرب۔ آفتاب غروب ہونے کا وقت۔ سانج۔ جُھٹ پُٹا۔ بسیرے کا وقت۔
اِسمِ مُذکّر
مُلک کا نام جسے شام بن نوح نے آباد کیا تھا ۔ اہلِ عرب اس کا سام بھی کہتے ہیں۔ یہ ملک دریاے فراط اور بحیرہ شام کے مابین واقع اور اس کا دارلخلافہ شہر دمشق ہے۔
صِفت
سیاہ ۔ کالا۔ اسود۔ نیلا اور کالا مِلا ہؤا۔ سری کرشن کا لقب۔ ایک انجیر کا درخت جو الہ آباد میں ہے۔ اور ہندو اسے مقدس سمجھ کر پوجتے ہیں۔