مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

اس غبار میں کس کا نقشِ پا نظر آیا

غزل

25 ستمبر 2018ء

اس غبار میں کس کا نقشِ پا نظر آیا
سر پہ پاؤں رکھ کر غم بھاگتا نظر آیا

گو نیا نہ تھا منظر پر نیا نظر آیا
ہم کو خواب میں بھی تُو خواب سا نظر آیا

جو نظر نہ آتا تھا جا بجا نظر آیا
آدمی نظر آیا یا خدا نظر آیا

تیرے چاہنے والے کب رقیب ہوتے ہیں
ہر کسی کو ہر کوئی آشنا نظر آیا

رنگ و بوئے عالم کا آگے تم کہو قصہ
ہم کو تم نظر آئے تم کو کیا نظر آیا

زرد رُوئیوں میں ہے کچھ سراغ کندن کا
دل کو غم کا ہر نسخہ کیمیا نظر آیا

پیاس حد سے گزری تو پیاسی آنکھ بھر آئی
غم کی کارسازی سے جو نہ تھا نظر آیا

جیتے جی کسی کے گُن پا نہیں سکی دنیا
اس اندھیر نگری سے جو گیا نظر آیا

عشق اس کے پرتو سے پہلے کچھ نہ تھا راحیلؔ
کوئلوں میں ہیرا بھی کوئلا نظر آیا

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامتھام اے دل اب وہ دامنِ سلطانِ اولیا
اگلا کلاملاجNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

2 خیالات ”اس غبار میں کس کا نقشِ پا نظر آیا“ پر

  1. محمد عدانا اکبری نقیبی
    9 اکتوبر 2018ء بوقت 19:33

    شاندار ، زبردست
    کیا بات ہے راحیل بھائی آپ کی ۔ سلامت رہیں

    جواب دیں
  2. عمیر خان
    19 جنوری 2026ء بوقت 00:13

    واہ واہ واہ

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

رباعی شمارۂ ۲۴

8 مارچ 2021ء

جہاں جہاں تجھے ڈھونڈا وہاں وہاں پایا

8 جون 2019ء

عید الضحیٰ

7 جون 2025ء

میرے طبیب کی قضا میرے سرھانے آ گئی

10 اگست 2016ء

رباعی شمارۂِ ۱۴

2 اپریل 2019ء

تازہ ترین

خوشامد

18 فروری 2026ء

اندھیر نگری کا حکم نامہ

14 فروری 2026ء

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔