Skip to content

یوں تو ہنستے ہوئے لڑکوں کو بھی غم ہوتا ہے

والیؔ آسی

تحت اللفظ

غزل

یوں تو ہنستے ہوئے لڑکوں کو بھی غم ہوتا ہے
کچی عمروں میں مگر تجربہ کم ہوتا ہے

سگرٹیں چائے دھواں رات گئے تک بحثیں
اور کوئی پھول سا آنچل کہیں نم ہوتا ہے

اس طرح روز ہم اک خط اسے لکھ دیتے ہیں
کہ نہ کاغذ نہ سیاہی نہ قلم ہوتا ہے

ایک اک لفظ تمھارا تمھیں معلوم نہیں
وقت کے کھردرے کاغذ پہ رقم ہوتا ہے

وقت ہر ظلم تمھارا تمھیں لوٹا دے گا
وقت کے پاس کہاں رحم و کرم ہوتا ہے

فاصلہ عزت و رسوائی میں والیؔ صاحب
سنتے آئے ہیں کہ بس چند قدم ہوتا ہے

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشتسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی وہ سعیِ کرم فرما بھی گئے
اگلی پیشکشکہیں بڑھتے بڑھتے نہ بڑھ جائے جھگڑا کہیں ہوتے ہوتے نہ ہو جائے کھٹ پٹNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

جو ہو سکتا ہے اس سے وہ کسی سے ہو نہیں سکتا

جو ہو سکتا ہے اس سے وہ کسی سے ہو نہیں سکتا

داغؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے

مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے

مصطفیٰ زیدی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

درخورِ قہر و غضب جب کوئی ہم سا نہ ہوا

مرزا غالبؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
محبت میں آرام سب چاہتے ہیں

محبت میں آرام سب چاہتے ہیں

داغؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا

جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا

منیرؔ نیازی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔